Press Release Deputy Speaker 12-09-2013
No.PAP/PRO/Deputy Speaker/13/92
پریس ریلیز۔ 12ستمبر2013
پنجاب اسمبلی کے اراکین کا28رکنی وفد ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی کی قیادت میں2 روزہ دورے پر کراچی کے لئے لاہور ائر پورٹ سے روانہ ہوا۔ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی خاں گورچانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو روزہ دورہ سے اراکین کوآپس میں ہم اہنگی او ر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا جو خوش آئیند ہے۔امید ہے کہ اس دورہ سے دونوں صوبوں کے درمیان باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی ۔ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے آپس کے تفرقات اور ذاتیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہو کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سیاسی پارٹیوں کو آپس کے اختلافات سے بالا تر ہوکر جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانا ہو گا۔ پہلی مرتبہ تمام سیاسی پارٹیوں کے اراکین اسمبلی پر مشتمل پارلیمانی وفود کے درمیان بین الصوبائی ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ نہائت خوش آئند اقدام ہے۔اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی سے پارلیمانی وفود سندھ کے بعد بلوچستان کے دورے پربھی جائے گا تاکہ بین الصوبائی ہم آہنگی کے قومی مقصد کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے اراکین اسمبلی کے درمیان ڈائیلاگ کے ذریعے ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ اس سے صوبوں کے درمیان مختلف مسائل کو سمجھنے اور انکے حل کی طرف بڑھنے کا موقع ملے گا۔ملکی حالات کے پیشِ نظر وقت کی یہ اہم ضرورت ہے کہ ہم سب آپس کے اختلافات، غلط فہمیوں اور رنجشوں کو مٹا کر پاکستان کی تعمیرو ترقی کے لیے یک جان ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کو نکال باہر پھینکیں گے اور اپنے دشمنوں کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ ملک کے مسائل کے حل اور معیشت کی ترقی کے لئے مل جل کر بھرپور کردار ادا کریں تاکہ قائدِ اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔2 روزہ دورے میں سندھ اور پنجاب اسمبلی کے اراکین کے درمیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے PILDATکی جانب سے سمینارمنعقد کیا جائے گا نیز وفدکو کراچی کی تاریخی مقامات کی سیر بھی کرائی جائے گی۔
ر اؤ ماجد علی
افسر تعلقات عامہ برائے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی
فون نمبر: 042-99200313 فیکس نمبر:042-99200314
موبائل نمبر:03008811898