Press Release Deputy Speaker 05-10-2013
No.PAP/PRO/Deputy Speaker/13/106
پریس ریلیز5 اکتوبر 2013
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ زلزلہ زدگان کی سو فیصد بحالی تک حکومت پنجاب اور عوام متاثرین کی مد د جاری رکھیں گے اورگزشتہ ہفتہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے جن امدادی ضروریات کا مطالبہ کیا تھا انہیںآ ج 21 ٹرکوں کے ذریعے لسبیلہ پہنچادیا گیا ہے جبکہ امدادی سامان کے 41 ٹرک پہلے ہی آواران بھیجے جا چکے ہیں جن میں 10500 ٹینٹ ، 31000 ہزا فوڈ ہیمپرز، 5000 ہزار مچھر دانیاں،اور ادویات کے تین ٹرک شامل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج " حب " میں رحیم یار خان سے پنجاب حکومت کا امدادی سامان لے کر آنے والے 21 ٹرکوں کوڈپٹی کمشنر لسبیلہ عامر اسلم ترین کے حوالے کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی سردار عاطف مزاری ، ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب شمائل خواجہ ، ڈی جی پی ڈی ایم اے کیپٹن (ر) محمد آصف ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز حکومت بلوچستان محمد زمان کے علاوہ کئی سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔سردار شیر علی گورچانی نے بتایا کہ دس روز بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آواران کا دورہ کریں گے اور ارکان صوبائی اسمبلی اور سرکاری افسران کی تنخواہوں سمیت دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی امدادی رقم کا چیک وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کو پیش کریں گے۔ایک سوال کے جواب پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آواران میں صرف ایک یا دو جگہوں پر مزاحمت کا سامنا ہے اور اُمید ہے کہ بلوچستان حکومت اس مسئلے پر جلد قابو پالے گی ۔انہوں نے پاک فوج کے افسران اورجوانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بہتر منصوبہ بندی سے متاثرین تک امدادی سامان پہنچ رہا ہے اور آواران میں ا س کام کی نگرانی کور کمانڈر ذاتی طور پر کررہے ہیں۔ انہوں نے متاثرین کی امداد کے معاملے میں اپنے بلوچ بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ہتھیار پھینک کر مذاکرات کی میز پر آجائیں تو اُن کے تمام جائز مطالبات کو مان لیا جائے گا۔ متاثرین کے علاج معالجے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے کوئی مطالبہ نہیں کیا اور اس ضمن میں جب بھی پکارا جائے گا پنجاب حکومت فوری طور پر ایمبولینسز ، موبائل ہسپتال اور ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجوادے گی ۔ ایک اور سوال پر ڈپٹی اسپیکر نے یقین دلایا کہ پنجاب سے بھیجے جانے والا امدادی سامان کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اس مقصد کے لیے کراچی میں اُن کی قیادت میں پانچ رکنی وفد اور رحیم یار خان میں دیگر اراکین اسمبلی کی ٹیم اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کررہی ہیں جو امدادی سامان کی ترسیل ، مقدار اور متاثرین میں بر وقت تقسیم کو یقینی بنانے پر مصروف عمل ہے تاہم امدادی اشیاء میں خوردبرد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ عامر اسلم ترین نے زلزلہ متاثرین کی مالی امداد کے سلسلے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ پنجاب کا امدادی سامان نہ صرف معیاری ہے بلکہ تسلسل کے ساتھ آواران تک پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے سردی کے موسم کے پیش نظر مزید 10 ہزار ٹینٹ کی فراہمی کا مطالبہ کیا جسے ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گورچانی نے بلا تاخیر پہنچانے کا یقین دلایا۔
ر اؤ ماجد علی
افسر تعلقات عامہ برائے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی
فون نمبر: 042-99200313 فیکس نمبر:042-99200314
موبائل نمبر:03008811898