Address of Mr. Speaker during the 4th Convocation of Post Graduate Medical Institute, General Hospital, Lahore
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز)26فروری2011
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ تعلیم کسی معاشرے کے لیے روح کی حیثیت رکھتی ہے ۔آج ترقی یافتہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی جانی پہچانی جاتی ہیں۔بین الاقوامی معیارکی تعلیم کی فراہمی کے خواب کووزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔موجودہ سال حکومت تعلیم کے شعبہ پربجٹ میں تقریبا54ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔حکومت پنجاب معاشی مسائل کے باوجود محکمہ صحت میں خاطرخواہ انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ،جنرل ہسپتال لاہور کے چوتھے کانووکیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صحت کے سیکٹرپر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ان کی ہدایات کی روشنی میں شعبہ صحت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے شب وروز ہنگامی بنیادوں پر کام ہورہاہے تاکہ ڈاکٹر ز غریب عوام کے علاج معالجہ کے لئے بہتر طور پر اپنے فرائض سر ا نجام دے سکیں۔سپیکر نے کہا کہ حکومت پنجاب موجودہ سال میں صحت کے لیے43ارب 80کروڑروپے کی خطیررقم خرچ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی کے ذریعے بیروز گاری کا خاتمہ کر رہی ہے۔حکومت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکزصحت کی اپ گریڈیشن تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں سپیشلسٹس اور FCPSڈاکٹروں کی تعیناتی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔میاں محمد شہباز شریف کاکنٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹرز کو ریگولرکر نامستحسن اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن سے عوام کو طبی مشکلات میں دشواری کو آسانی میں بدلا جارہا ہے ۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سپیشلسٹس اور FCPSڈاکٹرزتعینات کئے جارہے ہیں ۔ بعدازاں سپیکر نے پوسٹ گریجویٹ کے فارغ التحصیل طلباء میں میڈلزتقسیم کئے۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750
موبائل نمبر:0300-4284607