Press Release Details

Print

28th January 2011

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سوئٹزر لینڈ کے اسلام آباد میں سفیر کرسٹوف بب (Christoph Bubb) نے سپیکر چیمبر میں ملاقات

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور (پریس ریلیز) 28جنوری 2011

    

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سوئٹزر لینڈ کے اسلام آباد میں سفیر کرسٹوف بب (Christoph Bubb) نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاک سوئس تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر سلیمان خان اعزازی قونصل جنرل آف سوئٹزرلینڈ اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک بھی موجود تھے سپیکر نے انہیں اسمبلی کی کارکردگی اور پارلیمانی روایات سے آگاہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ۔ معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدمی سے برسر پیکار ہے ہم دہشت گردی کے خاتمہ میں عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے سوئس سفیر کو بتایا کہ لاہور میں حالیہ دہشت گردی میں پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے لاہور کو بڑی تباہی سے بچا یا ۔وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی استحکام کو اولیت دیتے ہیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ تعلیم، صحت، زراعت اور لائیو سٹاک حکومت پنجاب کی ترجیحات ہیں ۔ حکومت ان شعبہ جات میں خصوصی دلچسپی لیکر عوام کے مسائل میں کمی لا رہی ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پاکستانی قوم اندرونی اور بیرونی جارحیت سے نپٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ سپیکرنے کہا کہ 18ویں ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہو گی اور ادارے مستحکم ہونگے۔ سوئس سفیر نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ پاکستان کو ٹیکنیکل ایجوکشن میں مدد کرے گا۔ انہوں نے جمہوریت کے فروغ کے لیے حکومتی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔بعدازاں سپیکر نے سوئس سفیر کو پنجاب اسمبلی کے ایوان اور لائبریری کا دورہ کروایا۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607