Press Release Details

Print

24th March 2010

سپیکر پنجاب اسمبلی کا پاکستان میڈیکل سوسا ئٹی کے زیر اہتمام چوتھی قومی ٹی بی کانفرنس سے خطاب

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 4 2مارچ2010

 

        سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتوں کو ملک میں آئین، قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کے لیے ماحول کو ساز گار رکھنا چاہیے۔ قوم اور فوج دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قربانیاں دے رہی ہے۔ استحکام پاکستان کے لیے 17کروڑ عوام اور قومی قیادت کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا چاہیے۔ عظیم قربانیوں کے عوض حاصل کی گئی آزادی اور خود مختاری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ تنقید برائے تنقید کی سیاست کرنے کی بجائے مثبت اور تعمیری طرز عمل اختیار کیا جائے۔ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کو شاں ہیں۔ ٹی بی کی تشخیص اور علاج معالجہ کی مفت سہولیات نہ صرف شہروں بلکہ بنیادی مراکز صحت میں بھی میسر ہیں ۔حکومت، ”پنجاب ٹی بی پروگرام“ پر بھر پور طریقے سے کام کرہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی نے پاکستان میڈیکل سوسا ئٹی کے زیر اہتمام چوتھی قومی ٹی بی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ کہ دنیا میں ٹی بی کے مریضوں کے لحاظ سے پاکستان کا چھٹے سے آٹھویں نمبر پر آنا حکومت کی صحت کے شعبہ میں دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ زمانہ ماضی میں ٹی بی کا مناسب علاج دریافت نہ ہونے کی وجہ سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح جیسی عظیم ہستی ہم سے جد ا ہو گئی مگر اب ٹی بی قابل علاج مرض ہے۔ 8ماہ کے مکمل کورس سے مریض کلی طور پر صحت یاب ہو جاتاہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ عام آدمی تک طبی سہولیات پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کے لیے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبا ل کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔قبل ازیں سپیکر نے پھولنگر کے ایک نجی سکول میں ا علیٰ پوز یشنز حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی بنیادوں کو مضبوط بناتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے صوبہ سے بوٹی مافیا کا قلع قمع کر دیا ہے سپیکر نے کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی سربراہی میں آٹھ کمیٹیاں پنجاب بھر میں قائم امتحانی مراکز کے اچانک دورے کر رہی ہیں۔ صوبہ میں میٹرک تک مفت تعلیم د ے کر غربت کے شکار بچوں کو تعلیم کی جانب متوجہ کیا جا رہا ہے۔ ہونہار طلباء کو وظائف دئیے جا رہے ہیں۔ محنتی اساتذ ہ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے دانش سکول سسٹم کو متعارف کر ا کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔                                               

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607