Press Release Details

Print

21st January 2010

Address of Mr. Speaker during the Pre-Budget Briefing at Pearl Continental Hotel, Lahore held by PILDAT

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 21 جنوری 2010

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہاکہ بجٹ ایک اہم دستاویز ہوتا ہے۔ اس کی تشکیل اور جائزے میں عوامی نمائندوں کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ عوامی نمائندے خصوصاً اراکین صوبائی اسمبلی چونکہ اپنے اپنے حلقوں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اپنے علاقوں کی ضروریا ت سے بھی بخو بی واقفیت رکھتے ہیں لہذا سالانہ تخمینہ کی تیاری اور منظوری سے قبل عوامی نمائندوں کو اس کے جائزے کا بھرپور موقع ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی تجاویز متعلقہ محکموں کو بر وقت پہنچا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پلڈیٹ(Pakistan Institute of Legislative Development and Transparency) کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں اراکین اسمبلی کے لئے پر ی بجٹ بریفنگ کے دوران کیا ۔ بریفنگ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری ظہیر الدین ، صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں سمیت معتدد اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پری بجٹ بحث کا آغاز موجوہ اسمبلی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی کو عوام کے مینڈیٹ پر پورا اترنے کے لئے عوامی مفاد سے متعلق قانون سازی کر نی چاہیے ۔ تمام اراکین کو یکسا ں حقوق حاصل ہیں ۔ بعد ازاں صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی خدمت کے جذبہ سے آگے بڑھ رہی ہے۔ تعلیم ، صحت ، واٹر سپلائی ، نکاسیٰ آب جیسے سماجی بہبود کے شعبہ جات کے لئے خاطر خواہ رقوم خرچ کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف متعدد اصلا حی او ر رفاہی منصوبو ں کی تکمیل کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ کم ترقی یافتہ اور بنیادی سہولیات کی کمی والے اضلاع کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607