Press Release Details

Print

10th November 2009

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کامیاب آپریشن پر اظہاراطمینان

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 10 نومبر 2009

    

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انکی مکمل اور جلد از جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔لندن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ انہیں دیارِغیر میں عمران خان کی علالت کی خبر سن کر بہت تشویش ہوئی تاہم یہ اطلاع باعثِ تّشکر ہے کہ انکا آپریشن کامیاب رہا ہے ۔عمران خان ہمارے قومی ہیرو اور ایک قابل احترام سیاسی رہنما ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی سیاسی وسماجی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے اپنے عیادتی پیغام کے ہمراہ عمران خان کو پھولوں کا گلدستہ بھی بجھوایا ۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607