Press Release Details

Print

28th October 2009

Condemnation of Mr. Speaker on the attack in Pipal Market, Peshawar

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 28اکتوبر 2009

سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی پیپل منڈی پشاور میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت اور اظہار افسوس

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پیپل منڈی پشاور میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف منظم اور گھناوٴنی سازش ہے ۔ سپیکر کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ کا ردّ عمل ہیں ہماری فورسز پوری دلیری سے ان کا مقابلہ کر رہی ہیں اور انشاء اللہ جیت ہماری ہو گی اور جلد دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو متحد ہو کر وطن عزیز کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ملک دشمن عناصر کو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ عوام کو کسی طرح بھی خوفزدہ نہیں کر سکتے ۔ دہشت گردی کی اس گھناوٴنی کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ تخریب کار عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ رانا محمد اقبال خاں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607