Press Release Details

Print

17th October 2009

Condolence of Mr. Speaker on the death of Punjab Assembly official Mr. Zafar Iqbal Khan

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 17اکتوبر 2009

 

پنجاب اسمبلی کے اہلکار ظفر اقبال خان کھیتران گزشتہ روزحر کت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ وہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے سول سیکرٹریٹ میں تھے ۔طبیعت خراب ہونے پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔بعد ازں آخری دیدار کے لیے ا ن کی میت پنجاب اسمبلی لائی گئی۔انکے انتقال کی اطلاع سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کو ایک مقامی ہوٹل کی تقریب میں دی گئی ۔سپیکر تقریب کوادھوراچھوڑ کر فوراً اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچے اور میت کا آخری دیدار کیا۔اور ان کے ورثاء کو صبر و تحمل کی تلقین کی۔ان کی نماز جنازہ 18اکتوبر بوقت10:00بجے صبح ان کے آبائی گاوٴں چک نمبر58-EB سموراں والا ڈاکخانہ خاص‘ تحصیل عارف والا ‘ضلع پاکپتن میں ادا کی جائے گی۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607