سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا بفیلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پتوکی میں بفیلو میلہ سے خطاب
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 30 اکتوبر 2009
لائیو سٹاک پاکستان کی معیشت کا بنیادی جزوہے۔ ملکی معیشت میں لائیوسٹاک سیکٹر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ایک سروے کے مطابق لائیو سٹاک سیکٹر کازراعت کے شعبے میں 50%سے زیادہ حصہ ہے ۔ نیشنل G P D کا 11.4%حصہ لائیوسٹا ک سیکٹر سے حاصل ہوتا ہے۔ ہمارا ملک دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔ ہماری دودھ کی پیداواری صلاحیت 43 بلین لیٹر سالانہ سے زائدہے۔اور اس کی پیداوری مالیت گندم اور کپاس سے بھی زیادہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گزشتہ روزبفیلو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پتوکی میں بفیلو میلہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مویشی ہماری معیشت ہیں۔ لائیوسٹاک دودھ، بیف ،مٹن اور پولٹری جیسی اہم قومی ضروریات کو پوراکرتاہے۔معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت پنجاب خود کفالت ، معاشی خوشحالی، دیہی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے لائیوسٹاک کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ اس بھینس میلہ کے انعقاد سے ہماری قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی او ر بے روز گاری کے خاتمے کے لیے اس قسم کے مقابلے اورقومی کلچر کوزندہ رکھنے کے لیے ایسے پروگرام منعقد ہوتے رہنے چاہئیں۔
بعد ازاں سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے الحمرا ہال میں صحافی کالم نگار دانشور افضال ریحان کی کتاب ”جمہوریت یا آمریت “کی تقریب رو نمائی کی صدارت کی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے سپیکر نے کہا کہ عوام کی امنگو ں کے مطابق پالیسیاں بنانا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ عوامی خواہشات کا احترام ہی حقیقی جمہوریت ہے۔اس موقع پر جناب چوہدری احسن اقبال ایم این اے ‘چوہدری خرم گلفام ایم پی اے ‘ رانا تنویر ایم پی اے جناب سجاد میر‘ جناب مجیب الرحمن شامی بھی موجود تھے۔
)عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر:0300-4284607