Meeting of Speaker, NWFP Assembly with Mr. Speaker
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 13 جولائی 2009
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سپیکر سرحد اسمبلی کرامت اللہ چغرمتی نے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی ۔باہمی دلچسپی کے امور‘ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اسمبلیاں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کریں۔ سپیکر سرحد اسمبلی کرامت اللہ چغرمتی نے کہا کہ صوبہ سرحد کے عوام پنجاب کے لیے خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں۔رانا محمد اقبال خاں نے سپیکر سرحد اسمبلی کرامت اللہ چغرمتی کواعزازی شیلڈ پیش کی پنجاب اسمبلی کے ایوان اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا۔پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کاماڈل بھی دکھایا ۔ آخر میں سپیکر سرحد اسمبلی نے مہمان نوازی پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خا ں اور شکاگو سے معروف صنعتکار منیر اختر بھی موجود تھے ۔
(عبد القہار راشد)
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر:0300-4284607