Press Release Details

Print

14th July 2009

Address of Mr. Speaker at Government Islamia College Civil Lines Lahore

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 14جولائی 2009

 

          وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف قوم کی مایوسیوں کو امید وں میں بدلنے کے لئے کو شاں ہیں ۔ اقوام عالم میں ممتاز مقام حاصل کرنے کے لئے تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔ اساتذہ طلباء کی کردار سازی اور مفید شہری بنانے میں موثر کردار ادا کریں ۔ استحکام پاکستان کے لیے متحد ہو کر پو ری قوم کو جدوجہد کرنا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انھو ں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف نے محکمہ تعلیم سے بوٹی مافیا اور سفارش کا قلع قمع کر دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یکساں نظام تعلیم کے قائل ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ سپیکر نے کہا کہ دور حاضر میں بھی کتاب کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم نے اپنے اسلاف کی روایات کو پس پشت ڈال دیا آج بھی اگر دین، سیاست اور دیگر معاملات زندگی میں اپنے اسلاف سے رہمنائی حاصل کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم ترقی نہ کر سکیں ۔ کیمیا ء دان جابر بن حیان ، نامور ریاضی دان محمد بن موسٰی الخوارزمی ،ماہر فلکیات و جغرافیہ یعقوب بن اسحاق الکندی ،ڈاکٹر آف ڈاکٹرز ابن سینا اور حکیم الحکما ء محمد بن زکریاالرازی مسلمانو ں کی سائنسی تاریخ کے وہ درخشاں ستارے ہیں جن کی تعلیمات سے اقوام عالم آج بھی علم کی روشنی حاصل کررہی ہیں ۔ قبل ازیں کالج پہنچنے پر کالج کے پر نسپل راؤ جلیل احمد خاں کالج انتظامیہ اور طلباء نے سپیکر کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا ۔ بعد ازاں سپیکر نے کالج کی کونسل کی میٹنگ میں بھی شرکت کی اور حکومت سے کالج کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کرائی ۔

 

 

 

                                                  (عبد القہار راشد)

                                                  افسر تعلقات عامہ

                                    فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

                                         موبائل نمبر:0300-4284607