Conversation of Mr. Speaker in Alhamra Art Gallery during the Paintaings exhibition of Miss Ayesha Siddiqui
صوبائی اسمبلی پنجاب
لاہور۔(پریس ریلیز) 07جولائی 2009
غیر جمہور ی دور میں کیے گئے اقدامات اور اپنائی گئی پالیسیوں کا خمیازہ پو ری قوم آج تک بھگت رہی ہے۔ گزشتہ 62برسوں کے دوران وطن عزیز میں متعد د بار غیر جمہور ی طاقتیں برسراقدار آئیں اور ملکی معاملات کے ساتھ من مانی کی جاتی رہی ۔سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کو ملکی مفادکی خاطر اپنی سوچ اور رویوں میں تبدیلی پیدا کر نے کی ضرورت ہے ۔ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے سے آمروں کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی شہہ ملتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے الحمر اء آرٹ گیلری میں نامور آرٹسٹ عائشہ صدیقی کی پینٹنگز کی نمائش کے موقع پر کیا۔ عائشہ صدیقی فائن آرٹس اور کمپیوٹر سائنس میں گولڈ میڈلسٹ ہیں اور فائن آرٹس کے شعبہ میں متعدد ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں ۔ سپیکر نے کہا کہ عوام قانون کی عمل داری ،آئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی چاہتے ہیں رانا محمد اقبال خاں نے کہاکہ تخریبی عناصر ملک کو ترقی کرتے نہیں دیکھ سکتے ملک میں افراتفری اور بے یقینی کا ماحول پیدا کر کے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اور جامع اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر نیشنل کالج آ ف آرٹس کے پر وفیسرڈاکٹر مرتضیٰ جعفر ی اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔
) عبد القہار راشد (
افسر تعلقات عامہ
فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750
موبائل نمبر:0300-4284607