Press Release Details

Print

18th June 2009

Address of Acting Governer Rana Muhammad Iqbal Khan with the budget workshop held under USAID, Pakistan

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔(پریس ریلیز) 18 جون 2009

 

 

قائم مقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی ایوان میں قوانین کی پاسداری کر کے مثبت سیاسی و جمہوری اقدار اور روایات کی داغ بیل ڈال سکتے ہیں۔ جس سے نہ صرف اسمبلی مضبوط ہوگی بلکہ ملک میں جمہوری ایوانوں کا وقاربلند ہو گا۔ وہ مقامی ہوٹل میں یو ایس ایڈکے زیر اہتمام بجٹ کے حوالے سے اراکین پنجاب اسمبلی کی ایک تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی اسمبلی کی کارروائی میں خصوصی دلچسپی اور عوام کی فلاح و بہبودکے لیے قانون سازی میں حصہ لینے سے ملک میں جمہوریت کو فروغ اور جمہوری اداروں کو استحکام حاصل ہو گا ۔ سپیکر نے کہا حکومت کی اچھی پالیسیوں کی تعریف کرنی چاہیے اور غلطیوں کی نشاندہی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ میڈیا کے صحیح کردار کی وجہ سے پاکستان میں جمہوری عمل کا نفاذ عمل میں آیا ہے۔رانا محمد اقبال نے کہاپنجاب اسمبلی کے قواعد پر عمل کر کے ارکان ا سمبلی قانون سازی میں موئثر کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

 

ورکشاپ میں پارلیمانی سیکرٹری طارق امین ہوتیانہ، طارق محمود ہندلی چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی اراکین اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل، نگہت ناصر شیخ‘ بشری نواز گردیزی اور دیگر اراکین اسمبلی کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

 

 

) عبد القہار راشد (

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607