Press Release Details

Print

6th June 2009

Felicitation of Mr. Speaker to the newly elected President and Secretary of Punjab Assembly Press Gallery

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہور۔ (پریس ریلیز) 06جون 2009

 

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب صدر سینئر صحافی ظہیر شہزاد اور سیکرٹری شہزاد ملک کومبارک باد دی ہے۔پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے سالانہ انتخابات 2009-2010آج پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم ”سی“ میں منعقد ہوئے ۔الیکشن کمشنر کے فرائض سینئر صحافی حامد ریاض ڈوگر نے انجام دیے۔ظہیر شہزاد 55 ووٹ لے کرصدرمنتخب ہوئے شہزاد ملک43ووٹ لے کرسیکرٹری منتخب ہوئے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے توقع ظاہر کی کہ پریس گیلری کمیٹی کے نو منتخب عہدیدار ن پنجاب اسمبلی اور صحافی برادری کے درمیان قریبی موثر رابطے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور پنجاب اسمبلی کی کارر وائی و قانون سازی کو میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ نو منتخب صدر و سیکرٹری نے تمام ممبرانِ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم تمام صحافی بھائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ان کے مسائل حل کرنے اور صحافتی مفادات کے تحفظ کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کسی بھی قسم کی تفریق کے بغیر تمام صحافیوں کے ساتھ تعاون و رابطہ بڑھائے گی ۔

 

(عبد القہار راشد)

 

افسر تعلقات عامہ

 

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

 

موبائل نمبر:0300-4284607