Press Release Details

Print

24th January 2009

Meeting of Mr. Speaker Rana Muhammad Iqbal Khan with the Speaker of Balochistan Assembly in Punjab Assembly Chambers

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 24 جنوری 2009

    

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے سپیکر بلوچستان اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور‘ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے عوام بلوچستان کے لیے خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی کوپنجاب اسمبلی کے ایوان اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایاگیا اورپنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کاماڈل بھی دکھایاگیا ۔ آخر میں سپیکر بلوچستان اسمبلی نے مہمان نوازی پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی مقصود احمد ملک اورپنجاب اسمبلی کے دیگرافسران بھی موجود تھے ۔

              

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607