Press Release Details

Print

26th January 2009

Address of Mr. Speaker in the Children fair held in Children Library Complex under the supervision of Social Welfare Punjab

اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 26جنوری 2009

 

بچے قوموں کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔ بچے کسی بھی قوم کے لئے اتنے ہی اہم ہوتے ہیں جتناکہ اس قوم کا وجود۔ بچے وہ بنیاد ہیں جس پر قوم کی عمارت استوار ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے چلڈرن لائبریر ی کمپلیکس میں سوشل ویلفئیر پنجاب کے زیر اہتمام چلڈرن میلہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد سے بچوں کوتفریح کا موقع ملتا ہے اوران میں چھپی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں۔حکومت پنجاب کا کردارشروع ہی سے بچوں کی فلاح و بہبودمیں انتہائی موثر رہا ہے اور پنجاب میں بہت سے ادارے حکومتی سر پرستی میں بچوں کی فلاح وبہبود اور تحفظ کے لئے مصروف عمل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بچوں کے استحصال ،بچوں پر جسمانی تشد د اور بچوں میں صنفی امتیاز کا تدارک ہو گا۔سپیکر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جناب میاں شہباز شریف بچوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ بچوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔ پورے پنجاب میں پوزیشن ہولڈر بچوں کی حوصلہ افزائی اس کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تخلیقی اور فکری صلاحتیوں کو جلابخشنے کے لیے ضلعی سطحوں پر بچوں کے مابین تقریری مقابلہ جات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دیگر بہت سے اقدامات بھی زیر غور ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب آئندہ بھی ہر سطح پر بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرتی رہے گی ۔سپیکر نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق 2010تک ہر بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے منتخب نمائندگان کے جمہوری ایوان کا سپیکر ہونے کے ناطے میں اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ بچوں کی فلاح وبہبود کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی انشااللہ حکومت اس حوالے سے عوام کو مایوس نہیں کرے گی اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں بچوں کی بہتری کے لیے بے مثال خدمات انجام دے گی ۔ قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں جب جائے تقریب پر پہنچے تو سکولوں کے بچوں نے جناب سپیکر کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان پر پھولو ں کی پتیاں نچھاور کیں۔ سپیکر نے ربن کاٹ کر اس میلہ کا افتتاح کیا اور فضاء میں غبارے چھوڑے ۔بچوں نے اس موقع پرتقاریر کیں اوربچوں کے مسائل پر روشنی ڈالی انہوں نے مختلف خاکے بھی پیش کیے۔ رانا محمد اقبال خاں نے میلہ میں بچوں کی اچھی کارکردگی کو سراہاں انہوں نے تقاریر کرنے والے طلباء میں 20ہزار روپے کا انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر سپیکر رانا محمد اقبال خاں کے ہمراہ سیکرٹری سوشل ویلفئیر قاضی ایوب ‘ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفئیر طارق فیروز اور یونیسف کے چائلڈ پروٹیکشن سپیشلسٹ شمشاد قریشی بھی موجو د تھے۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607