Press Release Details

Print

22nd December 2008

Address of Mr. Speaker in the ceremony of Pakistan Education Council

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 22دسمبر 2008

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا پاکستان ایجوکیشن کونسل کی تقریب سے خطاب ۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ اس وقت ہم بے شمار اندرونی اور بیرونی خطرات کا شکار ہیں ملک دشمن عناصر ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کر کے ملک کو کمزور کرنے کے درپے ہیں وہ آج چلڈرن کمپلیکس ہال میں پاکستان ایجوکیشن کونسل برائے پرائیویٹ سکولزکے زیر اہتمام تقریب تقسیم ایوارڈ 2008سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتیں اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت دیں اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ملکی ترقی ‘خوشحالی اور استحکام کے لیے دن رات محنت کریں ۔ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں ہمارے آباوٴاجداد کا خون شامل ہے ملکی سا لمیت کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ کٹ مرے گا۔ سپیکر نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشوں کا متحد ہو کر سدِباب کرنا ہو گا انہوں نے زور دیا کہ سیاسی قوتوں کے اتحاد کے بغیر سازشی عناصر اپنے منطقی انجام کونہیں پہنچ سکتے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں سے ہمیں الگ وطن تو مل گیا مگر بد قسمتی سے ہم نے قائد اعظم کے خوابوں کو تعبیر نہ دی قائد اعظم کے ایمان ‘ اتحاد اور تنظیم جیسے رہنما اصول آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں جو قومیں اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں وہ کبھی ترقی نہیں کر پاتیں۔ بچے کی کردار سازی میں اساتذہ یقینی طور پر اہم کردار ادا کرتے ہیں طلباء کی کامیابی پر سب سے زیادہ خوشی بھی اساتذہ کو ہی ہوتی ہے انہوں نے زور دیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں زیادہ توجہ کی ضرورت ہے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے اساتذہ صحیح سمت میں طلباء کی رہنمائی کریں اور طلباء میں خدمت ‘ محنت اور دیانت کا جذبہ اجاگر کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ایک با صلاحیت لیڈر ہیں انکی مدبرانہ سوچ کی بدولت پنجاب ایک مثالی صوبہ بنے گا۔ تعلیم کے شعبہ کے لیے ساڑھے بائیس ارب روپے مختص کرنا ان کی علم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف وطن عزیز کو حقیقی مضبوط جمہوری ملک دیکھنا چاہتے ہیں ۔

بعد ازاں سپیکر پنجاب اسمبلی نے اعلیٰ کارکردگی پر اساتذہ کرام میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر سابق گورنر پنجاب شاہد حامد‘ ڈاکٹر محمد اجمل نیازی سینئر کالم نگار‘ ڈاکٹر رفیق احمد سیکرٹری نظریہ پاکستان فاوٴنڈیشن ‘ شاہد نور صدر پاکستان ایجوکیشن کونسل‘ ڈاکٹر خالدہ عثمانی سابق پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور اور عاصم فاروقی پرنسپل فاروقی گرلز ہائی سکول بھی موجود تھے۔

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607