Sitting on 21st January 2025

Print

List of Business

صوبائی اسمبلی پنجاب

منگل 21جنوری 2025کو 2:00بجے دوپہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

تلاوت  ، نعت اورقومی ترانہ

سوالات

محکمہ سماجی بہبود و  بیت المال سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے

اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

زیرو آور نوٹسز

علیحدہ فہرست میں مندرج زیرو آور نوٹسزلئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

1۔ (مسودات قانون)

1.        THE PUNJAB EDUCATION FOUNDATION (AMENDMENT) BILL 2025

Mr Amjad Ali Javed:

to introduce the Punjab Education Foundation (Amendment) Bill 2025.

---------------

2.        THE GLOBUS UNIVERSITY KAMALIA BILL 2025

Agha Ali Haidar:

Mr Khan Bahadar:

to move that leave be granted to introduce the Globus University Kamalia Bill 2025.

Agha Ali Haidar:

Mr Khan Bahadar:       

to introduce the Globus University Kamalia Bill 2025.

---------------

2۔     (مفادعامہ سے متعلق  قراردادیں)

(مورخہ 14 جنوری 2025 سے زیر التواء ترمیم شدہ  قراردادیں )

1.      

محترمہ حمیدہ میاں:

(قرارداد پیش ہو چکی ہے)

 

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریبا ایک کروڑ کے لگ بھگ پاکستانی بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں اور تین ہزار سے ساڑھے تین ہزار افراد روزانہ بیرون ملک جارہے ہیں۔ یہ پاکستانی کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں جس کی مالیت پاکستان کی کل برآمدات کے تقریباً مساوی ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ زر مبادلہ میں اضافہ کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جو پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خصوصی رعایات فراہم کی جائیں، مثال کے طور پر اگر بیرون ملک مقیم پاکستانی پنجاب میں کوئی کاروبار کرتے ہیں ، عمارات تعمیر کرتے ہیں یا جائیداد کی خریداری کرتے ہیں توانہیں ٹیکس کی ادائیگی، نقشہ فیس اور پراپرٹی ٹیکس وغیرہ میں رعایت دی جائے۔

 

(جاری صفحہ 2…..)

2.      

جناب محمد بلال یامین:

(قرارداد پیش ہو چکی ہے)

 

میں یہ قرار داد پیش کرتا ہوں کہ صوفی عبدالعزیز جو کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں بطور ٹیچر اپنے فرائض انجام دیتے رہے اور اس دوران تحصیل کوٹلی ستیاں میں کئی سکولوں کے لیے اراضی و تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ اہلیان تحصیل کوٹلی ستیاں ان کی شعبہ تعلیم میں ان خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس لیے یہ ہاؤس سفارش کرتا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹلی ستیاں کو صوفی عبدالعزیز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹلی ستیاں کے نام سے یہ منسوب کیا جائے۔

(موجودہ قراردادیں)

1        

جناب محمد الیاس:

یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ خلفائے راشدین رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے ایام وفات و شہادت سرکاری سطح پر منائے جائیں۔نیز ان کی سیرت و کردار کو اجاگر کرنے کے لیے کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے ۔

2        

محترمہ قدسیہ بتول:

اس ایوان کی رائے  ہے کہ ہمارا موجودہ سماجی ڈھانچہ معذور افراد کے لیے ناصرف غیر موزوں بلکہ نامکمل ہے ۔ تعلیمی اداروں میں بالائی منزل پر واقع کلاس رومز تک رسائی ان کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے جس کی وجہ سے معذور افراد کی ایک بڑی تعداد ہائر ایجو کیشن سے محروم رہ جاتی ہے ۔ اسی طرح دیگر عوامی عمارات بھی  ان کے لیے نا قابل رسائی ہیں۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ خصوصی  افراد کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے سماجی ڈھانچہ ان کے لیے قابل رسائی بنایا جائے۔ کیونکہ نہ صرف خصوصی افراد بلکہ ہمارے سنیئر سیٹیزنز اور حاملہ خواتین کو بھی بڑی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ تمام عوامی عمارات میں ہنگامی بنیادوں پر ریمپز اور ریلنگز کو پاکستان کے موجود 2006 Disability Accessibility Code کے عین مطابق تعمیر کیا جائے ، تاکہ یہ افراد معاشرے میں ایک باعزت مقام حاصل کر سکیں۔

 

فوری اہمیت کے حامل  معاملات

قواعد انضباط  و کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے قاعدہ 113۔اے کے تحت اراکین فوری اہمیت کےحامل معاملات اُٹھائیں گے۔

 

 

لاہور

چودھری عامر حبیب

مورخہ: 20 جنوری 2025

    سیکرٹری جنرل

 

 

Summary of Proceedings

Not Available

Resolutions Passed

Not Available