List of Business
PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE PUNJAB
LIST OF BUSINESS
FOR
THE SITTING OF THE ASSEMBLY TO BE HELD ON
MONDAY, 20th MAY 2024 AT 2:00 P.M.
Tilawat and Naat
QUESTIONS
relating to
LOCAL GOVERNMENT AND COMMUNITY DEVELOPMENT DEPARTMENT
to be asked and answers given
CALL ATTENTION NOTICES
Call Attention Notices, entered in the separate list,
to be asked and oral answers given
GOVERNMENT BUSINESS
CONSIDERATION AND PASSAGE OF BILL
THE PUNJAB DEFAMATION BILL 2024 (BILL No. 08 of 2024)
A MINISTER to move that the Punjab Defamation Bill 2024, as recommended by Special Committee No.01, be taken into consideration at once.
A MINISTER to move that the Punjab Defamation Bill 2024, be passed.
________
Lahore: Ch Amer Habib
17 May 2024 Secretary General
Summary of Proceedings
Not AvailableResolutions Passed
قرارداد نمبر: 8
محرک کا نام: جناب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن وزیر خزانہ و پارلیمانی امور (PP-148)
یہ ایوان اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی المناک حادثاتی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ اس اچانک حادثے پر پوری پاکستانی قوم سوگوار اور گہرے صدمے میں ہے۔
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی 1960 میں ایران کے شہر مشہد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے قم شہر کے ایک مدرسے سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ 63 سالہ ابراہیم رئیسی 2021 میں ایران کے صدر بننے سے قبل چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے۔ اس سے قبل وہ تین دہائیوں تک ملک کے قانونی نظام سے منسلک رہے تھے۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی اہم ذمے داریاں ادا کر چکے ہیں۔
صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔ پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار اور تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
صدر رئیسی کی اتحاد بین المسلمین کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی شہادت سے نہ صرف ایران بلکہ عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔
یہ ایوان مرحومین کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان دُعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین