Sitting on 12th March 2019

Print

List of Business

نظر ثانی شدہ

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل 12 مارچ 2019کو 11:00بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

تلاوت  اور نعت

......

 

سوالات

 

محکمہ ہائر ایجوکیشن سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

Text Box: حصہ اول 

 

                                                                                                                                                                                                                                               

 

 

 

 

 

(مسودہ     قانون)

 

INTRODUCTION OF BILL

 

   THE PUNJAB PUBLIC REPRESENTATIVES LAWS (AMENDMENT) BILL 2019

1.    MR GHAZANFAR ABBAS, MPA (PP-91).

2.    MR MUHAMMAD AAMIR INAYAT SHAHANI, MPA (PP-92).

3.    AGHA ALI HAIDAR, MPA (PP-134).

4.    MIAN MUHAMMAD SHOAIB OWAISI, MPA (PP-252).

5.    SYED USMAN MEHMOOD, MPA (PP-264).

 

to move that leave be granted to introduce the Punjab Public Representatives Laws (Amendment) Bill 2019.

1.    MR GHAZANFAR ABBAS, MPA (PP-91).

2.    MR MUHAMMAD AAMIR INAYAT SHAHANI, MPA (PP-92).

3.    AGHA ALI HAIDAR, MPA (PP-134).

4.    MIAN MUHAMMAD SHOAIB OWAISI, MPA (PP-252).

5.    SYED USMAN MEHMOOD, MPA (PP-264)

to introduce the Punjab Public Representatives Laws (Amendment) Bill 2019.

__

 

 

Text Box: حصہ دوم 

 

                                                                                                                                                                                                                                               

 

 

 

 

 

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

(مورخہ 5مارچ2019 کے ایجنڈے سے زیر التوا قراردادیں)

 

.1

محترمہ خدیجہ عمر:

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری سکولز میں بہتر تعلیمی نتائج کے حصول کے لئے ایک کلاس میں طلباء کی تعداد زیادہ سے زیادہ 40 کی جائے تاکہ اساتذہ بہتر طریقے سے پڑھا سکیں اور بچے اچھی طرح سے پڑھ لکھ سکیں۔

.........

 

 

 

 

 

.2

محترمہ نیلم حیات ملک:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ نجی کلینکس میں ڈاکٹرز کی فیس بہت زیادہ ہے لہذا ان ڈاکٹرز کو پابند کیا جائے کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں ہی لوگوں کا علاج کریں اور جب تک سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر نہیں کی جاتی، ان ڈاکٹرز کی فیسوں کو فکس کیا جائے۔

.........

 

.3

محترمہ شعوانہ بشیر :

اس ایوان کی رائے ہے کہ کلام اقبال کو تعلیمی نصاب کا لازمی جزو قرار دیا جائے۔

.........

 

[.4

محترمہ سعدیہ سہیل رانا:

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام گرلز سکولز و کالجز جن میں مدر کیئر سنٹرز قائم نہ ہیں، ان میں شادی شدہ خواتین اساتذہ کو اپنے نومولود دودھ پیتے بچوں کو اپنے ساتھ لانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اپنی ڈیوٹی بھی احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔

.........

 

.5

جناب محمد صفدر شاکر:

اس ایوان کی رائے ہے کہ 90 ہزار آبادی پر مشتمل میونسپل کمیٹی ماموں کانجن (ضلع فیصل آباد) میں علاج معالجہ کی فراہمی کے لئے جدید سہولتوں سے آراستہ جدید ہسپتال قائم کیا جائے۔

.........

 

.6

سیدہ زہرا نقوی :

 

ہمارے ملک میں حکومتی سطح پر مناسب کیرئر کاؤنسلنگ نہ ہونے کے باعث بہت سے طلباء و طالبات یونیورسٹی میں داخلے کے وقت اپنی صلاحیت اور ذوق کے مطابق مناسب تعلیمی شعبہ منتخب نہیں کر پاتے، جس سے نہ صرف نوجوان نسل کی صلاحیتیں ضائع ہوتی ہیں بلکہ وہ ملکی ترقی و استحکام کے لئے خاطر خواہ خدمات سرانجام نہیں دے پاتے۔ اس طرح بہت سے اہم شعبے ماہرین سے محروم رہ جاتے ہیں کیونکہ بالعموم لوگوں کی توجہ چند خاص شعبوں پر مرکوز ہو جاتی ہے۔ لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومتی سطح پر اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ ملکی ضروریات کے مطابق قوم کے معماروں کو رہنمائی فراہم کی جائے۔

.........

 

.7

محترمہ شاہدہ احمد :

اس ایوان کی رائے ہے کہ 65 سال اور زائد عمر کے  بزرگ شہریوں(Senior Citizens) کو تمام سرکاری ٹرانسپورٹ (ٹرین، بسیں، میٹرو بس، سپیڈو بس) میں کرایہ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

.........

 

.8

محترمہ خدیجہ عمر :

اس ایوان کی رائے ہے کہ لاہورسمیت 8 شہروں میں پولیو کی وائرس کی تصدیق ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ پاکستان ان 3 ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کا مرض ابھی تک ختم نہیں کیا جا سکا۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ انسداد پولیو کے لئے فوری سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

.........

 

.9

جناب محمد صفدر شاکر:

یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک میں معاشی ترقی کے لئے زرعی اور صنعتی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

.........

 

 

 

.10

محترمہ فرح آغا :

یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو زوال  سے نکالنے کے لئے فنڈز کا اجراء کیا جائے اور ہاکی کے قومی و بین الاقوامی مقابلوں کو براہ راست نشر کیا جائے تاکہ عوام قومی کھیل کی جانب راغب ہوں۔

.........

 

.11

جناب محمد منیب سلطان چیمہ:

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ کے اکثر  تعلیمی اداروں نے عوام کو لُوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ہر سکول یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کو از خود مہنگے داموں فروخت کرتا ہے اور تمام نجی تعلیمی ادارے ایسا یونیفارم، کاپیاں اور کتابیں تیار کرواتے ہیں جو مارکیٹ میں دستیاب نہ ہو اور مجبوراً  طلباء کو سکول سے یہ اشیاء مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہیں۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ ایسے یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کا انتخاب کریں جو تمام تعلیمی اداروں میں یکساں ہوں اور باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوں تاکہ بچوں کے والدین پر فیسوں کے بھاری بوجھ کے علاوہ مہنگا یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کو خریدنے کا بوجھ کم ہو سکے۔

.........

 

.12

محترمہ حناء پرویز بٹ:

 

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان 8 سال بعد صوبائی دارالحکومت میں پولیو کا کیس سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔لاہور، کراچی سمیت پاکستان کے دس بڑے شہروں میں گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پولیو سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں آگاہی مہم چلائی جائے۔ نیز تمام متعلقہ محکموں کو اس بیماری کے خاتمے کے لئے  سنجیدگی سے کام کرنے کی ہدایت کی جائے۔

.........

 

(موجودہ قراردادیں)

 

.1

جناب منیب الحق :

یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ کھادوں کی قیمت میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

.........

 

[.2

محترمہ نیلم حیات ملک:

یہ ایوان حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ کھیت مزدور مرد و خواتین کے لئے آئندہ مالی سال 2019-2020 کے بجٹ میں ایک کثیر رقم مختص کی جائے۔

.........

 

.3

جناب صہیب احمد ملک:

یہ ایوان تحصیل بھیرہ میں ججز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ تحصیل بھیرہ میں جوڈیشل کمپلیکس اور جوڈیشل کالونی تعمیر کرنے کے لئے فی الفور اقدامات اُٹھائے جائیں۔

.........

 

.4

محترمہ کنول پرویز چودھری:

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے میں بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کیلئے مستحکم چائلڈ پروٹیکشن پالیسی بنائی جائے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروا کر مستقبل کے معماروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

.........

 

.5

محترمہ مسرت جمشید :

 

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان بھارتی جیلوں میں قید مسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر انتہائی دُکھ اور تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ اس ایوان کی رائے  ہے کہ بھارت قیدیوں کے تحفظ میں ملکی و بین الاقوامی قوانین کی پاسداری میں نہ صرف بری طرح ناکام ہو چکا ہے بلکہ مودی حکومت بھارتی جیلوں میں مسلمان قیدیوں پر حملے کرانے کی ذمہ دار ہے۔

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان بذریعہ وفاقی حکومت مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر
بین الاقوامی تنظیمیں بھارت کی جیلوں میں قید تمام مسلمان قیدیوں بالخصوص کشمیری شہریوں اور رہنماؤں کو قیدیوں کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق حقوق کی فراہمی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فی الفور اقدامات کریں۔

.........

 

 

 

 

 

 

 

لاہور

محمد خان بھٹی

مورخہ: 11 مارچ 2019

سیکرٹری

Summary of Proceedings

Summary of the Proceedings
Tuesday, March 12, 2019
Started at 12:33 p.m.

with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool .

In Chair     Mr. Parvez Elahi, Speaker

Question Hour

Questions relating to Higher Education Department were asked and Mr. Yasir Humayun, the Minister concerned answered the questions.

Adjournment Motions

Two Adjournment Motions were taken up. The motion moved by Choudhary Ashraf Ali regarding five thousand applications of dowry fund, educational scholarships and death grants have been pending since three years due to carelessness of Workers Welfare Board and the second Motion moved by Ms. Shazia Abid regarding non-availability of sewerage system at Gopang, Tehsil Jampur due to which people are facing problems were disposed of after replied by the concerned Ministers.

Private Members’ Business

On a motion moved by Mr. Ghazanfar Abbas, the House unanimously granted leave to introduce The Punjab Public Representatives Laws (Amendment) Bill 2019.

Introduction of Bill

Mr. Ghanzafar Abbas introduced “The Punjab Public Representatives Laws (Amendment) Bill 2019”, which was referred to Standing Committee on Law.

Resolutions kept pending on 5 March 2019

1.         Resolution of Ms. Khadija Umer demanding to fix number of forty students in each class room of government schools to get better results in respect of teachers and students was disposed of after replied by the concerned Minister.

2.         Resolution of Ms. Neelum Hayat Malik to regulate the high consultation fee charged by doctors in private clinics and hospitals and bound them to treat and examine patients in the public hospitals only and fix fee of these doctors till the condition of government hospitals become better was not passed after replied by the concerned Minister.

3.         Resolution of Ms. Shawana Bashir that Kalam-e-Iqbal should be compulsory part of syllabi in educational institutions was not passed after replied by the concerned Minister.

4.         Resolution of Ms. Saadia Sohail Rana demanding to allow female teachers to bring their infants to schools and colleges, where mother care centers are not established was not passed after replied by the concerned Minister.

5.         Resolution of Mr. Muhammad Safdar Shakir demanding to establish a modern hospital at Municipal Committee Mamu Kanjan, District Faisalabad having population of 90 thousand was not passed after replied by the concerned Minister.

6.         Resolution  of Syeda Zahra Naqvi  that due to non-availability of proper Career Counseling most of the students are unable to select subject according to their abilities and interest, hence, not only they waste their abilities rather unable to serve their country and number of departments are deprived of experts. Since students are attracted to certain limited subjects. The resolution demanded to take measures for career counseling of the students at government level, was passed by the House.

7.         Resolution of Ms. Shahida Ahmed to exempt senior citizens of sixty five years of age and above from the payment of fare in public transport including trains, buses, metro bus and speedo bus, was kept pending as the concerned Minister was not present.

8.         Resolution of Ms. Khadija Umer that presence of polio virus in eight cities of the Punjab including Lahore is a point of concern and Pakistan stands among those countries where this disease has not been eradicated completely and urged the federal government to take serious steps to eradicate polio was not passed after replied by the concerned Minister.

9.         Resolution of Mr. Muhammad Safdar Shakir  demanding the federal government to provide more facilities to the industrial and agriculture sector for financial prosperity in the country was passed by the House.

10.       Resolution of Ms. Farah Agha demanding to release funds for progress of Pakistan National Game Hockey and show live telecast of the matches was passed by the House.

11.       Resolution of Mr. Muhammad Muneeb Sultan Cheema demanding from government to restrict private educational institutions in the Punjab for choosing those uniforms, books and stationary which are identical and easily available in the market so that financial burden on parents should be decreased, was kept pending as the mover was not present.

12.       Resolution of Ms. Hina Pervaiz Butt showing concern over presence of polio virus in sewerage water of ten cities of the Punjab including Lahore and Karachi and demanding from Federal government to initiate awareness campaign and instruct department to take serious step to eradicate polio was not passed after replied by the concerned Minister.

Current Resolutions

1.         Resolution of Mr. Muhammad Muneeb Sultan Cheema urging the federal government to immediately withdraw recent increase in the rates of fertilizers, was kept pending as the mover was not present.                                                                   

2.         Ms. Neelum Hayat Malik moved a Resolution to allocate funds for male/female agricultural workers in the Budget for the year 2019-20, was not passed after replied by the concerned Minister.

3.         Mr. Sohaib Ahmad Malik moved a Resolution commending appointment of Judges in Tehsil Bhera and urged the High Court to take immediate steps for the construction of Judicial Complex and Judicial Colony there, was passed by the House.

4.         Ms. Kanwal Pervaiz Ch. moved a Resolution demanding to devise and implement a strong Child Protection Policy for safety of children was not passed after replied by the concerned Minister.

5.         Resolution of Ms. Mussarat Jamshed condemning and condoling deaths of Muslim prisoners in Indian jails by Hindu extremists and believed that India was not only badly failed to implement domestic and international laws to protect Muslim prisoners rather Modi Government was involved in attacks against them. Hence, the resolution urged the federal government to involve UNO and other international organizations to take steps to protect the rights of Muslim prisoners especially Kashmiri citizens and leaders in Indian jails as per international laws, was kept pending as the mover was not present.

Suspension of Rules

On separate motions moved by Mr. Muhammad Arshad Malik and Ms. Azma Zahid Bokhari in terms of Rule 234 of Rules of Procedure of the Provincial Assembly of the Punjab 1997, the House granted leave to suspend Rule 115 and other relevant Rules of the Rules ibid, for taking up the following Resolutions respectively, which were unanimously passed by the House:

Resolution

Mr. Muhammad Arshad Malik moved a Resolution offering condolences on the death of Mr. Arshad Khan Lodhi, a former Provincial Minister and a seasoned parliamentarian.

Resolution

Ms. Azma Zahid Bokhari moved a Resolution paying rich tribute to two Pakistan Air Force officers namely Wing Commander Nauman Ali Khan and Squarden Leader Muhammad Hassan Siddiqui, who shot down two Indian planes and raised the heads of Air Force and the whole nation and urged the federal government to award these two heroes with highest Military Honors.

Zero Hour

Mr. Muhammad Abdullah Warraich moved a Notice that despite ban, kite flying is continued in different cities of Punjab, resulting in death and injury to people, hence, ban on kite flying should be strictly implemented, was disposed of after replied by the concerned Minister. The second Notice moved by Ms. Shazia Abid that a bridge connecting Tehsil Jampur and Dajal is in dilapidated condition, was kept pending as the concerned Minister was not present.

The House was then adjourned at 02:13 p.m. to meet on Wednesday, March 13, 2019 at 11:00 a.m.

Resolutions Passed

قرارداد نمبر: 26

محرک کا نام:  سیدہ زہرا نقوی (ڈبلیو۔307)

"ہمارے ملک میں حکومتی سطح پر مناسب کیرئر کاؤنسلنگ نہ ہونے کے باعث بہت سے طلباء و طالبات یونیورسٹی میں داخلے کے وقت اپنی صلاحیت اور ذوق کے مطابق مناسب تعلیمی شعبہ منتخب نہیں کر پاتے، جس سے نہ صرف نوجوان نسل کی صلاحیتیں ضائع ہوتی ہیں بلکہ وہ ملکی ترقی و استحکام کے لئے خاطر خواہ خدمات سرانجام نہیں دے پاتے۔ اس طرح بہت سے اہم شعبے ماہرین سے محروم رہ جاتے ہیں کیونکہ بالعموم لوگوں کی توجہ چند خاص شعبوں پر مرکوز ہو جاتی ہے۔ لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومتی سطح پر اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں تاکہ ملکی ضروریات کے مطابق قوم کے معماروں کو رہنمائی فراہم کی جائے۔"

----------------

 

قرارداد نمبر: 27

 

محرک کا نام:  جناب محمد صفدر شاکر (پی پی۔104)

"یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک میں معاشی ترقی کے لئے زرعی اور صنعتی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔"

--------------

 

قرارداد نمبر: 28

 

محرک کا نام:  محترمہ فرح آغا (ڈبلیو۔324)

"یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو زوال  سے نکالنے کے لئے فنڈز کا اجراء کیا جائے اور ہاکی کے قومی و بین الاقوامی مقابلوں کو براہ راست نشر کیا جائے تاکہ عوام قومی کھیل کی جانب راغب ہوں۔"

------------------

قرارداد نمبر: 29

 

محرک کا نام:  جناب صہیب احمد ملک (پی پی۔72)

"یہ ایوان تحصیل بھیرہ میں ججز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور ہائیکورٹ سے سفارش  کرتا ہے کہ تحصیل بھیرہ میں جوڈیشل کمپلیکس اور جوڈیشل کالونی تعمیر کرنے کے لئے فی الفور اقدامات اُٹھائے جائیں۔"

--------------------

 

قرارداد نمبر: 30

 

محرک کا نام:  جناب محمد ارشد ملک (پی پی۔198)

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان محمد ارشد خان لودھی (مرحوم) ایم پی اے ساہیوال کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ مرحوم 1937 کو جالندھر (انڈیا) میں ایک سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی اور قانون کی ڈگری حاصل کی۔ مرحوم طالبعلمی کے زمانے سے ہی سیاست میں حصہ لیتے تھے۔ پہلی مرتبہ 1968 میں یونین کونسل کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے اور اس کے بعد سات مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔ پہلی مرتبہ 1971 میں اور پھر 1985، 1988، 1990، 1997، 2002 اور 2013 میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ مرحوم انتہائی شریف النفس انسان، مخلص اور تجربہ کار پارلیمنٹرین تھے اور متعدد بار صوبائی کابینہ کا حصہ بھی رہے۔ متعدد محکموں کے قلمدان ان کے پاس رہے۔ مرحوم سینئر صوبائی وزیر بھی رہے۔ وہ ایک محب وطن سیاستدان تھے جو اصولوں کی سیاست، جمہوری اقدار اور خدمت خلق پر یقین رکھتے تھے اور اپنے علاقے کی ہردلعزیز شخصیت تھے۔ یہ ایوان مرحوم کی وفات کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتا ہے۔ اس ایوان میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ مرحوم کا پنجاب اسمبلی کے ایوان سے وابستگی اور جمہوری اقدار پر یقین کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لاتے رہے۔ یہ ایوان دُعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)"

------------------

 

قرارداد نمبر: 31

محرک کا نام:  محترمہ عظمیٰ زاہد بخاری (ڈبلیو۔333)

"صوبائی پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان بھارتی ایئرفورس کے طیارے مار گرانے والے پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر نعمان علی خان اور سکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ اِن قومی ہیروز نے پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ جذبہ شہادت سے سرشار اِن جیسے جانباز اور دلیر قومی ہیروز کی وجہ سے ساری قوم رات کو بے خوفی سے سکون کی نیند سوتی ہے۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ ان دونوں ہیروز کو اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا جائے۔"