List of Business
صوبائی اسمبلی پنجاب
منگل 4 دسمبر 2018 کو 11:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت اور نعت
......
سوالات
محکمہ جات (1)امور پرورش حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ(2)آبپاشی(3) زراعت سے متعلق سوالات
دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔
غیرسرکاری ارکان کی کارروائی
(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)
.1 |
راجہ یاور کمال خان : سردار فاروق امان اللہ دریشک: سردار احمد علی خان دریشک: محترمہ سبین گل خان: |
پنجاب کی 17 فیصد عوام ٹائلٹ کی سہولت سے محروم ہے ۔ٹائلٹ سے محروم علاقوں میں راجن پور، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان سرفہرست ہیں جہاں تقریباً 40 فیصد سے بھی زیادہ عوام اس سہولت سے محروم ہیں۔ یہ ایوان حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ پنجاب بھر کے عوام کو بالخصوص دیہی عوام کو یہ سہولت فراہم کرنے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ |
.........
[.2 |
سیدہ زہرہ نقوی : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ بھر میں گلی محلوں، ٹریفک سگنلز اور چوراہوں پر بھیک مانگنے والے افرادکے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ |
.........
.3 |
جناب ساجد احمد خان : |
یہ ایوان صوبائی اسمبلی پنجاب کی 90 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں محفل عید میلادالنبیﷺ منقعد کرنے پر اظہار مسرت کرتا ہے اور اس مبارک محفل کے انعقاد کا آغاز کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ ایوان اس یقین کا اظہار بھی کرتا ہے کہ یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا۔ |
..........4 |
محترمہ حناء پرویز بٹ : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔نیز اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے۔ |
.........5 |
سید یاور عباس بخاری: جناب محمد ندیم قریشی: محترمہ شاہدہ احمد: محترمہ ساجدہ بیگم: |
یہ ایوان عوام کے لئے پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے 21۔ارب روپے مختص کرنے پر موجودہ حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہے نیز یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ اس پراجیکٹ سے متعلقہ تمام محکمہ جات کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ مالی سال کے اختتام تک اس مختص شدہ رقم کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ اس کے ثمرات پنجاب کی عوام تک پہنچ سکیں۔ |
.........
لاہور |
سید علی عمران رضوی |
مورخہ: 29 نومبر 2018 |
قائم مقام سیکرٹری |
Summary of Proceedings
Summary of the Proceedings
Tuesday, December 4, 2018
Started at 12:11 p.m.
with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool ﷺ.
In Chair Sardar Dost Muhammad Mazari, Deputy Speaker
Question Hour
Questions relating to Livestock & Dairy Development, Irrigation and Agriculture Departments were asked and Sardar Hasnain Bahadar, Minister for Livestock & Dairy Development and Malik Nauman Ahmad Langrial, Minister for Agriculture answered the questions. Ch Zaheer Ud Din, Minister for Public Prosecution, replied to the questions related to Irrigation Department in terms of notification issued by S&GAD empowering him to look after the Assembly Business and to reply to the Assembly questions in absence of Mr. Muhammad Mohsin Leghari, Minister for Irrigation.
Adjournment Motions
Three Adjournment Motions were taken up. The Motion moved by Mr. Muhammad Rizwan regarding illegal possession of 1 kanal land at Davis Road Lahore by property grabbers having political influence and appeal by the real owners of the property to the Chief Minister of Punjab to get the land vacated and retrieve its possession in their favor and the second Motion moved by Ch. Ashraf Ali regarding open sale of expired, substandard and prohibited medicines at various medical stores in Gujranwala division due to incompetence of District Administration and Health Department to monitor the performance of drug inspectors, were kept pending. The Motion moved by Mr. Zaheer Iqbal regarding deputation of Professors and other senior doctors of Bahawal Victoria Hospital and Medical College Bahawalpur at D. G. Khan Hospital and Medical College for three days a week, thus effecting the working of Bahawal Victoria Hospital and Medical College which is catering public of number of districts, was disposed of.
Private Members’ Day
Resolutions in the Public Interest
1. The resolution moved by Raja Yawar Kamal Khan that 17% population of province of Punjab was deprived of toilet facility and the areas of Rajanpur, Muzaffargarh and Dera Ghazi Khan are at the top of the list where more than 40% population is without this facility, therefore, demanded the Government to take immediate steps for the provision of facility of toilet across the Province especially in rural areas, was passed by the House.
2. The resolution moved by Syeda Zahra Naqvi demanding to take immediate steps for providing job opportunities across the province to beggars roaming and begging in streets, at traffic signals and crossings, was kept pending.
3. The resolution moved by Mr Sajid Ahmad Khan praised Ch. Parvez Elahi, Speaker Punjab Assembly for holding Mehfil-e-Milad-e-Mustafa ﷺ in Assembly Secretariat for the first time in its 90 years history and expressed hope that this good practice would continue in future, was unanimously passed by the House.
4. The resolution moved by Ms. Hina Parvez Butt demanding concrete and immediate steps to save people from hazardous effects of smog and also suggested to initiate/launch awareness campaign in this regard, was passed by the House.
5. The resolution moved by Mr. Muhammad Nadeem Qureshi praised the Government for allocating Rs.21 billion for provision of potable water to public and demanded that all the related departments should ensure the utilization of allocated funds for the purpose during the current fiscal year so that its fruits can reach to the general public, was passed by the House.
The House was then adjourned at 02:26 p.m. to meet on Wednesday, December 05, 2018 at 11:00 a.m.
Resolutions Passed
قرار داد نمبر:4
محرک کا نام: راجہ یاور کمال خان (پی پی۔25)
"پنجاب کی 17 فیصد عوام ٹائلٹ کی سہولت سے محروم ہے ۔ٹائلٹ سے محروم علاقوں میں راجن پور، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان سرفہرست ہیں جہاں تقریباً 40 فیصد سے بھی زیادہ عوام اس سہولت سے محروم ہیں۔
یہ ایوان حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ پنجاب بھر کے عوام کو بالخصوص دیہی عوام کو یہ سہولت فراہم کرنے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔"
---------------
قرار داد نمبر:5
محرک کا نام: جناب ساجد احمد خان (پی پی۔67)
"یہ ایوان صوبائی اسمبلی پنجاب کی 90 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں محفل عید میلادالنبیﷺ منعقد کرنے پر اظہار مسرت کرتا ہے اور اس مبارک محفل کے انعقاد کا آغاز کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ ایوان اس یقین کا اظہار بھی کرتا ہے کہ یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا۔"
--------------------
قرار داد نمبر:6
محرک کا نام: محترمہ حناء پرویز بٹ (ڈبلیو۔336)
"اس ایوان کی رائے ہے کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔نیز اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے۔"
----------------
قرار داد نمبر:7
محرک کا نام: جناب محمد ندیم قریشی (پی پی۔216)
"یہ ایوان عوام کے لئے پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے 21۔ارب روپے مختص کرنے پر موجودہ حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہے نیز یہ مطالبہ بھی کرتا ہے کہ اس پراجیکٹ سے متعلقہ تمام محکمہ جات کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ مالی سال کے اختتام تک اس مختص شدہ رقم کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ اس کے ثمرات پنجاب کی عوام تک پہنچ سکیں۔"