Sitting on 2nd June 2021

Print

List of Business

32 واں اجلاس

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

بدھ 2 جون 2021کو 2:00بجے دوپہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

تلاوت  اور نعت

 

سوالات

محکمہ  لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ  سے متعلق سوالات

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

(منگل یکم جون 2021 کی بجائے زیر قاعدہ 27(2))

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

 (مورخہ 26 مئی 2021 کے ایجنڈے سے زیر التواء قراردادیں)

 

.1

شیخ علاؤ الدین :

(پیش ہو چکی ہے)

یہ معزز ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ (Resident) اور (Non-Resident) پاکستانیوں کے لئے شرح منافع جو (Non-Resident) کے لئے 7% غیرملکی کرنسی پر اور ملکی کرنسی پر 11% تک دیا جا رہا ہے۔ جبکہ (Resident) پاکستانیوں کو غیرملکی کرنسی پر مشکل سے 1% اور پاکستانی کرنسی پر 3% سے 4% دیا جا رہا ہے اور (Resident) پاکستانیوں سے اس منافع پر بھی 35% تک ٹیکس لیا جا رہا ہے جبکہ (Non-Resident) سے منافع کی حد کے قطع نظر صرف 10% لیا جا رہا ہے۔ اس ظلم اور زیادتی کو فوری طور پر ختم کیا جانا ضروری ہے اور یکساں شرح منافع کا ملنا انتہائی ضروری ہے۔

.........

 

.2

جناب احسان الحق :

جناب محمد افضل :

(پیش ہو چکی ہے)

اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجاب بیت المال 1991 میں قائم ہوا تھا، لیکن 29 برس گزرنے کے باوجود اس کے ضلعی فنڈز میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے غریب، معذور اور مستحق آبادی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ پنجاب کی آبادی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب بیت المال کے ضلعی فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔

.........

 

.3

جناب محمد طاہر پرویز :

(پیش ہو چکی ہے)

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کا بےہنگم رش دن بدن بڑھ رہا ہے، جس کے باعث حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور جس کی بنیادی وجہ شاہراہوں پر سروس روڈ کا نہ ہونا ہے۔ خاص طور پر سائیکل سوار کو بےہنگم ٹریفک کے باعث کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا  صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں واقع تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کے ساتھ سروس روڈ بنایا جائے۔ نیز آئندہ سے تمام نئے منصوبہ جات میں اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ہر نئی سڑک کے ساتھ سروس روڈ بن سکے اور سائیکل سوار اور پیدل چلنے والوں کے لئے آسانی پیدا ہوسکے۔

.........

 

(جاری صفحہ 2…..)

 

 

 

 

 

(موجودہ  قراردادیں)

 

.1

محترمہ ثانیہ کامران :

آئین پاکستان کے آرٹیکل 228(3)(d) کے تحت اسلامی نظریاتی کونسل میں خواتین ممبر کا تقرر بھی لازم ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے بارہ ممبران اور چیئرمین کا تقرر کیا جا چکا ہے جس میں کسی بھی خواتین ممبر کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔ لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آئین کے مذکورہ آرٹیکل  کے تحت فوری طور پر اسلامی نظریاتی کونسل میں خواتین ممبر کے تقرر کو یقینی بنایا جائے۔

.........

 

 

 

.2

محترمہ عظمیٰ کاردار :

پنجاب میں بچیوں کے تمام تعلیمی اداروں میں Gender Sensitive Toilets  
یقینی بنائے جائیں۔

.........

 

 

 

 

 

لاہور

محمد خان بھٹی

مورخہ:یکم جون 2021

سیکرٹری

Asif

 

 

Summary of Proceedings

Not Available

Resolutions Passed

Not Available