List of Business
صوبائی اسمبلی پنجاب
منگل 26جنوری2021 کو 2:00بجے دن منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی
تلاوت اور نعت
......
سوالات
محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق سوالات
دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔
زیرو آور نوٹسز
علیحدہ فہرست میں مندرج زیرو آور نوٹسز
لئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔
غیرسرکاری ارکان کی کارروائی
حصہ اول
(مسودہ قانون)
THE UNIVERSITY OF FAISALABAD (AMENDMENT) BILL 2021.
MIAN SHAFI MUHAMMAD :
MIAN SHAFI MUHAMMAD : |
to move that leave be granted to introduce the University of Faisalabad (Amendment) Bill 2021.
to introduce the University of Faisalabad (Amendment) Bill 2021. |
.........
حصہ دوم
(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)
.1 |
ملک غلام قاسم ہنجرا: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ ٹاؤن چوک سرور شہید کوٹ ادو تحصیل سے رنگ پور ٹاؤن تک سڑک کو مرمت کیا جائے۔ |
.........
.2 |
محترمہ خدیجہ عمر : |
گوگل پر اسلام کے خلیفہ کو سرچ کرنے پر خلفائے راشدین کی بجائے ویکیپیڈیا پر قادیانی مرزا مسرور کا نام آتا ہے جو سراسر گمراہ کن اور ناقابل برداشت ہے۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گوگل اور ویکیپیڈیا کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے اس طرح کے پراپیگنڈا پر فی الفور قابو پایا جائے۔ |
.........
.3 |
جناب ناصر محمود : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ للہ شریف، ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کو بلدیہ ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں۔ |
.........
.4 |
محترمہ عظمیٰ کاردار: |
اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت پنجاب کے زیر انتظام تمام جامعات، سکولوں، ٹیکنیکل کالجوں، اداروں اور سپیشل ایجوکیشن کے اداروں و دیگر تمام غیرسرکاری تعلیمی اداروں میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کا اہتمام کیا جائے۔ |
.........
.5 |
محترمہ مہوش سلطانہ : |
اس ایوان کی رائے ہے کہ ضلع چکوال کو Tourist destination declare کیا جائے |
.........
لاہور |
محمد خان بھٹی |
مورخہ: 22 جنوری 2021 |
سیکرٹری |
Summary of Proceedings
Not AvailableResolutions Passed
قرارداد نمبر: 82 محرک کا نام: محترمہ خدیجہ عمر (W-362) "گوگل پر اسلام کے خلیفہ کو سرچ کرنے پر خلفائے راشدین کی بجائے ویکیپیڈیا پر قادیانی مرزا مسرور کا نام آتا ہے جو سراسر گمراہ کن اور ناقابل برداشت ہے۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گوگل اور ویکیپیڈیا کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے اس طرح کے پراپیگنڈا پر فی الفور قابو پایا جائے۔" |
قرارداد نمبر: 83 محرک کا نام: محترمہ مہوش سلطانہ (W-332) "اس ایوان کی رائے ہے کہ ضلع چکوال کو Tourist destination declare کیا جائے اور اس میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ یہاں کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کٹاس راج، گدھالہ باغات، ملوٹ فورٹ، جیل ابدال، نندنہ فورٹ، کلر کہار جھیل، تھنڈوعہ لیک اور دیگر جھیلوں کو develop کیا جائے تاکہ سیاحت کے فروغ کے ساتھ revenue generate ہواور مقامی لوگوں کو روزگار بھی مل سکے۔" |
قرارداد نمبر: 84 محرک کا نام: محترمہ سعدیہ سہیل رانا (W-313) "صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد یامین کی بیٹی اور سابق ایم۔پی۔اے ثوبیہ ستی کی والدہ منیرہ یامین ستی MPA جو حال ہی میں کورونا سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئی ہیں، اُن کی علاقائی اور پارلیمانی خدمات کے اعتراف میں کہوٹہ تا آزاد پتن روڈ ضلع راولپنڈی کو اُن کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش کرتا ہے۔" |