Sitting on 8th September 2020

Print

List of Business

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

 

 

منگل 8 ستمبر 2020کو 2:00بجے دن منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

 

 

تلاوت  اور نعت

 

......

 

 

 

سوالات

 

 

 

محکمہ سپیشل ایجوکیشن سے متعلق سوالات

 

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

 

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

 

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

 

 

(مورخہ 11 اگست 2020 کے ایجنڈے سے زیر التواء قرارداد)

 

 

 

 

جناب محمد ایوب خان :

اس ایوان کی رائے ہے کہ دیگر صوبوں  کی طرز پر صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو اپنی
مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد گروپ انشورنس کی رقم مع منافع ادا کرنے کے لئے فی الفور قانون سازی کی جائے اور قواعد و ضوابط مرتب کئے جائیں۔

 

.........

 

 

 

(موجودہ قراردادیں)

 

 

 

.1

جناب رمیش سنگھ اروڑہ :

اس ایوان کی رائے ہے کہ کرتار پور صاحب راہداری کی کامیاب تکمیل ریاست پاکستان اور پاکستانی عوام کی اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری،  پُرامن اور بردبار رویہ کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ اس سے پوری دُنیا کی سکھ برادری میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔کرتار پور صاحب کی بحالی میں حکومت پاکستان کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ جناب پرویزالہٰی صاحب کی بطور CM پنجاب خدمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے کرتار پور صاحب تک پہلی پختہ سڑک قلیل عرصے میں مکمل کروائی۔ موضع کرتار پور صاحب گاؤں کی آباد کاری بدست شری گرونانک جی دیو کی 500 سالہ تقریبات کا انعقاد 2022 میں ہوگا۔ ان تقریبات میں پوری دُنیا سے سکھ یاتری پاکستان تشریف لائیں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ مقامی سکھ قوم بھی کرتار پور صاحب آئے گی۔یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ کرتار پور صاحب کو مقدس مقام ننکانہ صاحب سے بذریعہ سیالکوٹ، لاہور موٹروے جوڑنے کے لئے ایک دو رویہ سڑک بنائی جائے کیونکہ موجودہ سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

 

.........

 

 

 

 

 

(جاری صفحہ 2…..)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

.2

محترمہ مہوش سلطانہ :

اس ایوان کی رائے ہے کہ چونکہ صوبہ بھر میں Stray dogs  بہت زیادہ ہیں اور انکے کاٹنے سے کئی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں،لہذا ان کو تلف کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں نیز تحصیل لیول پر Dog Centre  بنائے جائیں۔

 

.........

 

 

 

.3

جناب محمد صفدر شاکر :

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ میں زرعی ترقی اور زمیندار کی خوشحالی کے لئے گندم، کپاس اور گنے کی فصلوں کے ایسے بیج تیار کئے جائیں جو نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ کریں بلکہ ان فصلوں کو بیماریوں سے بھی محفوظ رکھیں۔

 

.........

 

 

 

.4

جناب صہیب احمد ملک:

تحصیل بھیرہ اور تحصیل بھلوال (ضلع سرگودھا) کے درمیان سے گزرنے والے سیم نالہ میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور متعدد کالونیوں میں مکانوں کو نقصان پہنچا اور ملحقہ آبادیوں سالم، دیووال، پنڈی کوٹ، کوٹ حاکم خان کالونی، نبی شاہ بالا، علی پور نون، تھلیاں کالونی دونوں طرف، خان محمد والا، ہاتھی ونڈ، جہان پور، دھوری، مہر کالونی نزد ہاتھی ونڈ، خواجہ صلہ اور ڈیرہ جات سمیت ملحقہ بستیوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا گھریلو سامان تباہ ہوگیا۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تحصیل بھیرہ اور تحصیل بھلوال کی ان آبادیوں میں مکانوں اور فصلوں کا جو نقصان ہوا ہے اس کا سروے کرایا جائے تاکہ مہنگائی کے دور میں جن لوگوں نے مہنگے داموں بیج پیٹرول اور کھاد خرید کئے ہیں وہ ان مالی اخراجات کے بوجھ کے نیچے دب نہ جائیں۔ کسانوں کی مالی امداد کی جائے اور کسانوں نے مختلف بینکوں سے جو زرعی قرضہ جات حاصل کئے ہیں ان کو موخر کیا جائے اور آبیانہ، مالیہ، زرعی ٹیکس معاف فرمائے جائیں اور جن مکانوں کا نقصان ہوا ہے ان کی مالی امداد کی جائے۔

 

.........

 

 

 

.5

چودھری اقبال گجر :

وطن عزیز کے تیسرے بڑے اور جی ڈی پی میں 5 فیصد حصہ والے شہر گوجرانوالہ کے 37 سرکاری اور 82 نجی کالجز سے سالانہ 78 ہزار کے قریب فارغ التحصیل طلباء یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے متمنی ہوتے ہیں جبکہ گوجرانوالہ میں صرف ایک سرکاری یونیورسٹی کا ایک سب کیمپس موجود ہے جس میں کل تین ہزار دو سو طلباء کے تعلیم حاصل کرنے کی گنجائش موجود ہے جس وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں طلباء تعلیم سے زیادہ اخراجات رہائش اور سفر پر کر کے دیگر شہروں کی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ ملک کی خدمت کے لئے گوجرانوالہ نے لاکھوں ڈاکٹرز، انجینئرز، بیورو کریٹس الغرض ہر شعبہ میں خدمات انجام دینے والے سپوت پیدا کئے ہیں۔ اس شہر کے نوجوانوں کو ملک کے مستقبل کی تعمیر و ترقی کے سفر کا ہمرکاب بنانے کے لئے یونیورسٹی
کا قیام ناگزیر ہے۔ لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر گوجرانوالہ شہر میں یونیورسٹی قائم
کی جائے۔

 

.........

 

 

 

لاہور

محمد خان بھٹی

مورخہ: 3 ستمبر 2020

سیکرٹری

 

Summary of Proceedings

 

Summary of the Proceedings
Tuesday, September 08, 2020
Started at 04:13 p.m.

 

with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool .

 

In Chair     Mr. Parvez Elahi, Speaker

 

Question Hour

 

Questions relating to Special Education Department were asked and answered by Mr. Muhammad Akhlaq, the concerned Minister.

 

Privilege Motion

 

The Privilege Motion of Ms Khadija Umer moved on 03-09-2020 regarding violation of “The Punjab Emergency Service Act 2006” by not enacting its rules and regulations even after its passage of 14 years and by not convening timely meetings of the council constituted under this Act, hence damaging the performance of service 1122, was referred to the Special Committee No.13.

 

Private Members Day

 

Resolution kept pending on August 11, 2020

 

1.         Resolution of Mr Muhammad Ayub Khan to legislate and to make rules for payment of Group Insurance with profit to all Government servants of Punjab on their retirement as it is practiced in other provinces of Pakistan, was disposed of after replied by Mr. Muhammad Basharat Raja, Minister for Law & Parliamentary Affairs.

 

Suspension of Rules

 

On separate motions moved by Mr Muhammad Abdullah Warraich and Mr Sajid Ahmed Khan in terms of Rule 234 of the Rules of Procedure of the Provincial Assembly of the Punjab 1997, the House granted leave to suspend Rule 115 and other relevant rules of the Rules ibid, for taking up the following Resolutions respectively, which were unanimously passed by the House:

 

Resolution

 

Mr Muhammad Abdullah Warraich moved a Resolution that a group of Members of British Parliament had prepared a report in favor of Qadyanis title “Suffocation of the Faithful”. The report was issued by All Party Parliamentary Group for Ahmadiya accusing Pakistan of oppressing and exploiting Qadyanis under the state patronage. However, the accusations levelled against Pakistan were completely prejudiced and were never confirmed. The report demanded the British Government to link aid to Pakistan with the compliance of recommendations given in the report. As per recommendations, Pakistan was to amend its laws in favour of Qadiyanis and allow them to preach their faith openly in educational institutions. The House demanded the Federal Government and Foreign Office to immediately work to withdraw this report from British Parliament so that conspiracy against Muslims could be foiled. This report was conspiracy against the sovereignty of Pakistan. The House strongly condemned desecration of the Holy Quran and blasphemy of the Holy Prophet in France and Sweden, deeply hurting the beliefs of Muslims and inflicting pain to their hearts but the western world callously ignored this fact. Therefore, the House demanded the Federal Government and the Ministry of Foreign Affairs to immediately raise voice to permanently resolve this sinister plan and to take measures to force British Parliament to withdraw this report. The House further demanded to register protest with the Governments of France and Sweden regarding desecration of the Holy Quran and blasphemy of the Holy Prophet and to take steps to prevent occurrence of such incidents in future.

 

Resolution

 

Mr Sajid Ahmed Khan moved a Resolution that WAPDA had supplied new transmission lines in his Constituency PP-67 Mandi Bahauddin from Kathyala Shaikha Grid Station to Union Councils Qadirabad, Mianwal Ranjha, Bhekho, Bhoa Ahsan and Chak Shahbaz for smooth supply of electricity. However, due to use of sub-standard material by the Department, fluctuation of electricity started which aggravated later on, causing damage to tube-wells and home appliances. People were not only deprived of their precious machinery but it also affected cultivation of crops and the people were also deprived of potable water. The resolution added that residents of above mentioned Union Councils were suffering badly and urged the Federal Government to resolve this matter immediately and inquire as to who was involved in using sub-standard material and those found involved, strict action should be taken against them.

 

Current Resolution

 

1.         Mr Ramesh Singh Arora moved a Resolution that completion of Kartarpur Sahib Corridor was symbolizing the fact that Pakistan and its people protect the rights of minorities and it develops confidence in Sikh Community. A commendable job of restoration of Kartarpur Sahib happened due to efforts of Government of Pakistan and services of Mr Parvez Elahi as CM Punjab in whose era a road was constructed up to Kartarpur Sahib in the shortest period. In the event of 500 years annual ceremony, going to start in 2022 which would be attended by Sikh pilgrims from all over the world including local pilgrims. Hence, urged the Federal Government to construct a double road via Sialkot Lahore Motor Way to Kartarpur Sahib connecting to its Holy place Nankana Sahib because the present roads were in dilapidated condition, was unanimously passed by the House.

 

2.         Ms Mehwish Sultana moved a Resolution that stray dogs were found in abundance across the province resulting in death of several people and demanded to immediately take steps for dog culling and to set up Dog Centre at Tehsil level, was not passed by the House.

 

3.         Mr Muhammad Safdar Shakir moved a Resolution to develop/hybrid new seeds of wheat, cotton and sugarcane to improve agriculture for the prosperity of farmers and to increase agricultural production and save crops from diseases, was unanimously passed by the House.

 

4.         Mr Sohaib Ahmad Malik moved a Resolution regarding crack occurred in a drain between Tehsil Bhera and Tehsil Bhalwal District Sargodha, due to which hundreds of acres of land was flooded with water, damaging crops and house hold goods. The resolution demanded the Government to survey the loss occurred to the residents of these villages and provide them financial assistance, waive off their agricultural tax and loans, was unanimously passed by the House.

 

5.         Choudhary Mohammad Iqbal moved a Resolution that annually almost 78000 students graduate from 37 Government and 82 private colleges in Gujranwala who desire to get admission in a University. However, in Gujranwala there is only one sub-campus of a Government University which has the capacity of educating 3200 students, hence; remaining thousands of students have to move to other cities to get higher education. Establishing a University in Gujranwala, therefore, has become inevitable and demanded the Government to set up a University, which was disposed of after replied by Mr Yasir Humayun, Minister for Higher Education.

 

Extension in Time Limit for Laying the Reports

 

On a Motion moved by Mr. Muhammad Basharat Raja, Minister for Law & Parliamentary Affairs, the House granted extension up to 31 October 2020 to Special Committee No.4, 6 & 9 to present its reports.

 

On a Motion moved by Ch Ali Akhtar, the House granted extension up to 30 November 2020 to the Committee on Privileges for laying its reports on “Privilege Motions No.1, 6, 8, 10, 11, 12, 17, 18, 20, 21, 22, 24 and 25 for the year 2019 and 1, 2, 3, 6, 8, 10, 12, 13, 14, 15, 16, 17 and 18 for the year 2020.

 

The Chair prorogued the House at 05:50 p.m.

 

Resolutions Passed

 

قرارداد نمبر: 69

 

 محرک کا نام:  جناب محمد عبداللہ وڑائچ (پی پی۔29)

 

"برطانوی پارلیمنٹ کے چند ارکان نے قادیانیوں کے حق میں ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس کا عنوان Suffocation of the Faithful  ہے۔ یہ رپورٹ "آل پارٹی پارلیمانی گروپ برائے احمدیہ" کی طرف سے پاکستان کے خلاف جاری کی گئی ہے کہ پاکستان میں قادیانیوں کے خلاف ظلم و جبر اور استحصال ریاست پاکستان کی سرپرستی میں  ہو رہا ہے جبکہ پاکستان پر الزام تو لگایا گیا ہے لیکن پاکستان کا موقف شامل نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد کو اس رپورٹ میں دی گئی سفارشات کی منظوری سے مشروط کیا جائے۔ رپورٹ کی سفارشات میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے قوانین میں قادیانیوں کے حق میں تبدیلی کی جائے اور قادیانیوں کو تعلیمی اداروں میں تبلیغ کی مکمل اجازت ہونی چاہئے۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت پاکستان اور دفتر خارجہ اس رپورٹ کو برطانوی پارلیمنٹ سے فوری طور پر withdraw کروائے تاکہ اُمت مسلمہ کے خلاف اس سازش کو ناکام کروایا جائے۔ یہ پاکستان کی خود مختاری کے خلاف سازش ہے۔ یہ ایوان فرانس اور سویڈن میں توہین رسالتﷺ اور قرآن پاک کی بےحرمتی کے نہایت ہی مذموم واقعہ پر بھی سخت ترین الفاظ میں مذمت کا اظہار کرتا ہے۔ اس سے پوری اُمت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ مغربی دُنیا کو یہ احساس ہی نہیں کہ توہین رسالتﷺ یا توہین قرآن سے مسلمانوں پر کیا گزرتی ہے۔ لہذا آج پورا ایوان یہ مطالبہ کرتا ہے کہ اس فتنے کے سدباب کے لئے وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان فوری طور پر آواز بلند کرے اور برطانوی پارلیمنٹ سے یہ رپورٹ withdraw  کروائے جبکہ قرآن پاک کی بےحرمتی اور توہین رسالتﷺ کے معاملے پر فرانس اور سویڈن کی حکومت سے بھی احتجاج کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو رکوانے کے لئے اقدامات کرے۔"

 

-----------------

 

قرارداد نمبر: 70

 

محرک کا نام: جناب ساجد احمد خان (پی پی۔67) پارلیمانی سیکرٹری برائے سکولز ایجوکیشن

 

"میرے حلقہ پی پی۔67 منڈی بہاؤالدین میں واپڈا نے کٹھیالہ شیخاں گرڈ سٹیشن سے یونین کونسلز قادر آباد، میانوال رانجھا، بھیکھو، بھوآ احسن اور چک شہباز میں نئی ٹرانسمیشن لائنز بچھائی تھیں تاکہ proper طریقے سے بجلی کی سپلائی جاری رہے لیکن اس میں ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا ہے جس وجہ سے شروع میں ہی بجلی کے مسائل آنا شروع ہوگئے تھے لیکن اب تو بہت زیادہ مسائل پیدا ہو گئے ہیں اور بار بار بجلی fluctuate  ہو رہی ہے جس سے اس علاقے کے لوگوں کی زرعی ٹیوب ویلز کی موٹریں جل رہی ہیں، گھریلو استعمال کا قیمتی الیکٹرک سامان جل رہا ہے، اس سے ایک طرف تو لوگ آئے روز قیمتی سامان سے محروم ہو رہے ہیں، دوسری طرف بروقت فصلوں کی کاشت بھی نہیں کر سکتے حتیٰ کہ پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہوتا چونکہ آئے روز تو ان کی گھریلو موٹریں بھی جل جاتی ہیں۔ اس مسئلے کی وجہ سے درج بالا یونین کونسلز کے لوگ بہت مسائل کا شکار ہیں اور suffer  کر رہے ہیں۔ لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کا مطالبہ کرتا ہے کہ یہ مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے نیز اس معاملے کی انکوائری کی جائے کہ یہ ناقص میٹیریل استعمال کرنے میں کون ملوث ہیں جو بھی لوگ اس میں ملوث پائے جائیں ان کے خلاف موثر کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔"

 

--------------------

 

قرارداد نمبر: 71

 

محرک کا نام: جناب رمیش سنگھ اروڑہ (NM-370)

 

"اس ایوان کی رائے ہے کہ کرتار پور صاحب راہداری کی کامیاب تکمیل ریاست پاکستان اور پاکستانی عوام کی اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری،  پُرامن اور بردبار رویہ کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ اس سے پوری دُنیا کی سکھ برادری میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔کرتار پور صاحب کی بحالی میں حکومت پاکستان کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ جناب پرویزالہٰی صاحب کی بطور CM پنجاب خدمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے کرتار پور صاحب تک پہلی پختہ سڑک قلیل عرصے میں مکمل کروائی۔ موضع کرتار پور صاحب گاؤں کی آباد کاری بدست شری گرونانک جی دیو کی 500 سالہ تقریبات کا انعقاد 2022 میں ہوگا۔ ان تقریبات میں پوری دُنیا سے سکھ یاتری پاکستان تشریف لائیں گے۔ اسکے ساتھ ساتھ مقامی سکھ قوم بھی کرتار پور صاحب آئے گی۔یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ کرتار پور صاحب کو مقدس مقام ننکانہ صاحب سے بذریعہ سیالکوٹ، لاہور موٹروے جوڑنے کے لئے لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک روڈ 4 لین 73 کلومیٹر لمبا منصوبہ جو 2018-19 کے پی ایس ڈی پی میں شامل تھا اور جسے بعد ازاں ختم کر دیا گیا تھا، اسے فی الفور بحال کیا جائے۔"

 

-------------------------

 

قرارداد نمبر: 72

 

محرک کا نام: جناب محمد صفدر شاکر (پی پی۔104)

 

"اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ میں زرعی ترقی اور زمیندار کی خوشحالی کے لئے گندم، کپاس اور گنے کی فصلوں کے ایسے بیج تیار کئے جائیں جو نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ کریں بلکہ ان فصلوں کو بیماریوں سے بھی محفوظ رکھیں۔"

 

-----------------

 

قرارداد نمبر: 73

 

محرک کا نام: جناب صہیب احمد ملک (پی پی۔72)

 

"تحصیل بھیرہ اور تحصیل بھلوال (ضلع سرگودھا) کے درمیان سے گزرنے والے سیم نالہ میں شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ زرعی رقبہ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور متعدد کالونیوں میں مکانوں کو نقصان پہنچا اور ملحقہ آبادیاں جس میں روشن پور، ٹھٹھی ولانا، سالم، دیووال، پنڈی کوٹ، کوٹ حاکم خان کالونی، اسلام پور، لوکڑی، بھیرہ،  گوندپور، علی پور سیداں، جھادا، چک میصراں، ہاتھی ونڈ، جہان پور، دھوری، مہر کالونی نزد ہاتھی ونڈ، خواجہ صلہ اور ڈیرہ جات سمیت ملحقہ بستیوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا گھریلو سامان تباہ ہوگیا۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تحصیل بھیرہ، تحصیل بھلوال اور تحصیل کوٹ مومن کی ان آبادیوں میں مکانوں اور فصلوں کا جو نقصان ہوا ہے اس کا سروے کرایا جائے تاکہ مہنگائی کے دور میں جن لوگوں نے مہنگے داموں بیج پیٹرول اور کھاد خرید کئے ہیں وہ ان مالی اخراجات کے بوجھ کے نیچے دب نہ جائیں۔ کسانوں کی مالی امداد کی جائے اور کسانوں نے مختلف بینکوں سے جو زرعی قرضہ جات حاصل کئے ہیں ان کو موخر کیا جائے اور آبیانہ، مالیہ، زرعی ٹیکس معاف فرمائے جائیں اور جن مکانوں کا نقصان ہوا ہے ان کی مالی امداد کی جائے۔"