Sitting on 10th May 2016

Print

List of Business

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل 10 مئی 2016 کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

تلاوت  اور نعت

......

 

سوالات

 

محکمہ جات سوشل ویلفیئر و بیت المال اور ترقی خواتین اور منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق

سوالات دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

(مورخہ 5 اور 12اپریل 2016 کے ایجنڈے سے زیر التواء رکھی گئی قراردادیں)

 

.1

شیخ علاؤالدین:

یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مُلا عبدالقادر اور
محترم قمرالزمان، جنہیں پاکستان کی محبت کی وجہ سے بنگلہ دیش میں پھانسی دے کر شہید کیا گیا، کو نشان پاکستان دیا جائے۔

 

 

.2

محترمہ حناء پرویز بٹ:

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ کے تمام سرکاری/پرائیویٹ ہسپتالوں، سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریوں کو پابند کیا جائے کہ خواتین کی ای سی جی اور الٹرا ساؤنڈ صرف خواتین ڈاکٹرز اور ٹیکنیشنز سے کروایا جائے تاکہ پردے کا تقدس برقرار رکھا جا سکے۔

 

.3

جناب احمد خاں بھچر:

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ کے تمام R.H.Cs اور B.H.Us میں مِسنگ فیسِلٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

 

.4

جناب محمد شعیب صدیقی:

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان کی صنعتوں کو ترقی دینے کے لئے بیرون ممالک خصوصاً  بھارت سے کپڑے، زرعی آلات، جیولری اور آٹو سپیئر پارٹس کی پاکستان میں غیرقانونی درآمد (سمگلنگ) اور فروخت کو سختی سے روکا جائے۔

.........

 

(موجودہ  قراردادیں)

 

.1

چودھری عامر سلطان چیمہ:

اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت صوبہ بھر میں تن سازی کے مقابلوں کی تیاری کے لئے ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی لگائی جائے اور سیٹرائیڈز ادویات تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے سزا مقرر کی جائے۔

 

.2

محترمہ شمیلہ اسلم:

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ پنجاب میںchild abuse کی روک تھام کے لئے child protection  کا ایک chapter  نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

 

.3

محترمہ خدیجہ عمر:

اس ایوان کی رائے ہے کہ گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن ہسپتال کو ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے حوالے کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

.........

 

 

 

لاہور

رائے ممتاز حسین بابر

مورخہ: 5 مئی 2016

سیکرٹری

Summary of Proceedings

Summary of the Proceedings

Tuesday, May 10, 2016

(Started at 11:18 am)

 

Sardar Sher Ali Gorchani, Deputy Speaker, assumed the Chair and proceedings commenced with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool (PBUH).

Question Hour

Questions relating to Bait-ul-Maal & Social Welfare, Women Development and Planning & Development Departments were on the agenda. The questions relating to Planning & Development Department were kept pending on the request of the concerned Parliamentary Secretary while other questions of rest of the departments were also kept pending, too, due to the absence of administrative Secretaries of these departments.

Privilege Motions

Three Privilege Motions were taken up. Two Motions were moved by Mrs. Raheela Naeem Alias Raheela Khadim Hussain, one regarding not presenting reports of The Punjab Transparency and Right to Information Act for the year 2013-14, 2014-15 and 2015-16 before the House was kept pending for two days and second Motion of her regarding not presenting reports of the Punjab Commission on the Status of Women Act for the year 2013-14, 2014-15 and 2015-16 before the House was referred to the Privilege Committee with the direction to submit its report within  two months. The Motion moved by Ms. Nabila Hakim Ali Khan regarding misbehavior of Rana Farooq, Assistant Director Passport, Sahiwal with the Member concerned was kept pending till tomorrow.

The answers were given by the concerned Ministers/Parliamentary Secretaries.

 

 

Adjournment Motion

Only one Adjournment Motion of Mian Muhammad Aslam Iqbal was taken up that if proper measures are not taken, wastage of water will result in shortage of clean drinking water for the residents of Lahore was disposed of.

The answer was given by the concerned Minister/Parliamentary Secretary.

Private Members Day

Resolutions kept pending on April 5 and 12, 2016

1.    The Resolution of Sheikh Ala-ud-Din to award Nishan-e-Pakistan to Mullah Abdul Qadir and Mr. Qamar ul Zaman, executed last year in Bangladesh for their love for Pakistan, was kept pending.

2.    The Resolution moved by Ms. Hina Pervaiz Butt demanding the availability of female staff at public and private hospitals for ECG and ultrasound of women, was kept pending.

3.    The Resolution of Mr. Ahmed Khan Bhachar about the provision of all missing facilities at Rural Health Centres (RHCs) and Basic Health Units (BHUs) across the Province was kept pending.

4.    The Resolution of Mr. Muhammad Shoaib Siddiqui demanding the Federal Government to impose ban on illegal import (smuggling) of the agri-equipment, cloths, jewellery and auto spare parts from other countries especially from India to boost local industry was passed by the House.

Current Resolutions

1.   The Resolution of Ch. Aamir Sultan Cheema demanding ban on the use of banned drugs for body building, action against its illegal manufacturing and sale of such steroids based medicines was unanimously passed by the House.

2.   The Resolution moved by Ms. Shameela Aslam demanding inclusion of one chapter on “Child Protection” in curriculum for checking rampant child abuse in the province was passed by the House.

3.   The Resolution of Ms. Khadija Umar demanding taking back decision of giving Government Model Town Hospital to the Model Town Society was disposed of as mover was not present.     

Suspension of Rules

On a motion moved by Mrs. Raheela Naeem Alias Raheela Khadim Hussain under Rule 234 of the Rules of Procedure of the Provincial Assembly of the Punjab 1997, the House granted leave to suspend Rule 115 and others of the Rules ibid, for taking up the following Resolution.

Resolution

Mrs. Raheela Naeem Alias Raheela Khadim Hussain moved the Resolution condemning brutal killing of a 16 years old girl on the direction of jirga in Abbotabad was unanimously passed by the House.

Zero Hour

Sheikh Ala-ud-Din pointed out the matter regarding giving fifty percent concession to those people which were based on Lowest Income Areas according to NADRA data  as mentioned in the meeting of Poverty Estimation Seminar chaired by Federal Minister  for Finance. Minister for Finance replied and the matter was disposed of. Other matter was pointed out by Ch. Amjad Ali Javaid regarding over charging of parking fees from students and outsiders by the Fridia Post Graduate College, Pakpattan, was kept pending as mover was not present.   

The Chair suspended membership of Sheikh Ala-ud-Din for one day for showing improper attitude and indecent remarks against the Chair.

The House was then adjourned till Wednesday, May 11, 2016 at 10:00 am.

Resolutions Passed

قرارداد نمبر: 133

محرک کا نام:  جناب محمد شعیب صدیقی (PP-147)

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان کی صنعتوں کو ترقی دینے کے لئے بیرون ممالک خصوصاً  بھارت سے کپڑے، زرعی آلات، جیولری اور آٹو سپیئر پارٹس کی پاکستان میں غیرقانونی درآمد (سمگلنگ) اور فروخت کو مزید سختی سے روکا جائے۔"
------------------

قرارداد نمبر: 134

محرک کا نام:  چودھری عامر سلطان چیمہ (PP-32)

"اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ بھر میں تن سازی کے مقابلوں کی تیاری کے لئے ممنوعہ ادویات کے استعمال پر پابندی لگائی جائے اور سیٹرائیڈز ادویات تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے سزا مقرر کی جائے۔"
----------------

قرارداد نمبر: 135

محرک کا نام:  محترمہ شمیلہ اسلم  (W-312)

"اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ پنجاب میںchild abuse کی روک تھام کے لئے child protection کا ایک chapter نصاب کا حصہ بنایا جائے۔"

----------------

قرارداد نمبر: 136

محرک کا نام:  محترمہ راحیلہ خادم حسین (W-345)

"یہ ایوان ایبٹ آباد میں ہونے والے غیرانسانی، غیر شرعی اور غیراخلاقی واقعہ جس میں جرگے نے ایک سولہ سالہ لڑکی کو زندہ جلا کر مارنے کا حکم دیا، جس کی تعمیل میں اسے وین میں بند کر کے تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی، جس سے وہ جل کر خاک ہوگئی۔ صوبہ خیبرپختونخواہ جو کہ نام نہاد انسانی اور خواتین کے حقوق کا علمبردار بنا ہوا ہے میں ہونے والے اس المناک واقعہ نے پوری دُنیا کی نسل انسانی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انصاف کا بار بار چرچا کرنے والوں پر یہ ناانصافی انسانیت سوز اور عورت دشمن واقعہ نے خیبرپختونخواہ میں موجود نظام کو وہ آئینہ دیکھایا جسے دیکھ کر آج انسانیت شرما رہی ہے۔

یہ ایوان اس واقعہ کی پُرزور مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی حکومت خود ایکشن لیتے ہوئے ان نام نہاد جرگوں کے کئے ہوئے فیصلوں پر ایکشن لیں اور ایسے واقعات کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کیونکہ لوگوں کا خیبرپختونخواہ حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہولناک واقعہ ہے۔"

--------------------------

قرارداد نمبر: 137

محرک کا نام:  ڈاکٹر سید وسیم اختر (PP-271)

 

"بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر 73 سالہ مطیع الرحمٰن نظامی کو پاکستان سے محبت کے جرم میں پھانسی کی سزا دینا نہایت افسوس ناک ہے کیونکہ بنگلہ دیش میں بھارتی ایماء پر پھانسیاں دی جا رہی ہیں۔ یہ ایوان اس واقعہ کی پُرزور مذمت کرتا ہے اور شہید ہونے والے امیر مطیع الرحمٰن نظامی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں نام نہاد ٹربیونل کے ذریعے سیاسی مخالفین کو پھانسی دینے 45 سال پرانے زخموں پر نمک پاشی کرنے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اقوام متحدہ، انصاف اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور دوست و برادر اسلامی ممالک کے تعاون سے رکوانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔"