ایوان کے افسران پرنٹ کریں

رائے ممتاز حسین بابر، سینئر سیکرٹری

      رائے ممتاز حسین بابر  10 ستمبر 1960 کو پیدا ہوئے ۔ ایف سی کالج لاہور سے گریجوایشن کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی  لاہور سے 1983 میں پبلک ایڈمنسٹریشن  میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ۔ آپ نے اگست 1987 میں صوبائی اسمبلی پنجاب  سیکرٹریٹ  میں اپنی خدمات  کا آغاز کیا  اور اس اعلیٰ ادارے  میں اپنی خدمات کے 30 سالہ تجربے کے حامل ہیں ۔ آپ صوبائی اسمبلی  سیکرٹریٹ میں متعدد اہم عہدوں  پر بشمول  اسسٹنٹ  سیکرٹری  ،ڈپٹی سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری  اور سپیشل سیکرٹری  خدمات سرانجام  دیتے رہے ۔موجودہ حیثیت میں آپ 26 جولائی 2013 سے بطور سینئر سیکرٹری  اپنی خدمات  سرانجام  دے رہے ہیں ۔ آپ نے ٹرینی ڈاڈ، ٹوباگو،سکاٹ لینڈ ، امریکہ ، برطانیہ ، سپین ، سوئٹزر لینڈ، فرانس  کے دورے کیے اور قومی و بین الاقوامی  تنظیموں و اداروں  کی جانب سے منعقدہ  متعدد ورکشاپس  سمیناروں /کانفرنسوں میں شرکت کی ۔ آپ مینجمنٹ  اینڈ پروفیشنل  ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ(MPDD) لاہور  اور پاکستان انسٹیٹیوٹ   فار پارلیمانی سروسز (PIPS) اسلام آباد کی جانب سے اہتمام کردہ مختلف کورسز  میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے ۔ آپ نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز  کے مختلف پروگرام /ورکشاپس میں بطور ریسورس پرسن اجلاسوں  میں شرکت کی اور ’’پارلیمانی امور ‘‘پر لیکچرز بھی دئیے ۔

ایڈریس : 21۔بی ، جی او آر۔ii ،بہاول پور ہاؤس ۔ مزنگ ، لاہور

فون آفس :۔+92-42-99200317,99200318   

رہائش :+92-42-99210787

موبائل نمبر :+92-313-9200432فیکس نمبر :+92-42-99200330

 

جناب محمد خان بھٹی ، سیکرٹری

آپ 12 اپریل 1968 کو پیداہوئے ۔ آپ 2008 سے صوبائی اسمبلی  پنجاب  کے سیکرٹری  کے طور پر خدمات   سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ نے پنجاب  یونیورسٹی  لاہور سے اپنی تعلیم  مکمل کی اور 1988 میں سول سیکریٹریٹ  لاہور میں  سرکاری ملازمت اختیار کی ۔ آپ نے  1996 میں اسمبلی سیکریٹریٹ  میں شمولیت  اختیار کی ۔ اسمبلی سیکریٹریٹ  میں مختلف عہدوں (بشمول  آفیسر املاک ، ڈپٹی سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری)پر   فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ آپ نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ  میں ڈیپوٹیشن پر ایڈیشنل سیکرٹری  اور سپیشل سیکرٹری  بھی خدمات سرانجام دیں ۔آپ 8 مارچ 2008 میں سیکرٹری  صوبائی اسمبلی  پنجاب کے عہدہ  پر پروموٹ ہوئے ۔ آپ کو اپنی ملازمت کا وسیع تجربہ  ہے ۔ آپ نے چین اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ۔

ایڈریس : 1۔بی ، جی او آر۔i ،کلب روڈ ، لاہور

فون آفس :۔+92-42-99200317,99200318   

رہائش :+92-42-99204558,+92-300-8442829

 

جناب عنایت اللہ لک ۔ڈائریکٹر جنرل (پارلیمانی امور و ریسرچ )

آپ یکم جنوری 1963 کو سرگودھا میں پیداہوئے ۔آپ نے پنجاب  یونیورسٹی لاہور سے1986، 1988 اور 1998 میں  علی الترتیب  لائبریری سائنس ، تاریخ اور سیاسیات  میں  ماسٹر ڈگریز  حاصل کیں اور 1992 میں یونیورسٹی لاء کالج سے ایل ایل بی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا(یوایس اے )سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔آپ نے 9ستمبر 1987 کو بطور لائبریرین (بی ایس۔17)صوبائی اسمبلی پنجاب  میں سرکاری  ملازمت اختیار کی ،15 اکتوبر 1997 تا  4 مئی 2004 آپ نے بی ایس ۔18 میں فرائض سرانجام دئیے ؛بعد ازاں 5 مئی 2004 تا 15 ستمبر 2007بطور( ڈائریکٹر  ریسرچ  اینڈ پبلیکیشن (بی ایس ۔19)فرائض سرانجام دیئے ۔ 2007 میں آپ بطور ڈائریکٹر جنرل (پارلیمانی امور وریسرچ )(بی ایس ۔20)پروموٹ کیے گئے اور اس وقت  بی ایس ۔21 میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ آپ نے  قومی اور بین الاقوامی  سطح پر  مختلف ورکشاپس  اور سیمینارز میں  شرکت کی  اور ان میں بعض  پر لیکچرز بھی دئیے ۔ آپ نے وفاقی  اور صوبائی دارالحکومتوں پر پلڈاٹ(پاکستان انسٹیٹیوٹ  آف لیجسلیٹو  ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی )،ڈبلیو ایف ڈی (ویسٹ منسٹر فاؤنڈیشن  فار ڈیموکریسی )اور یو این ڈی پی (یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام )کی جانب سے اہتمام  کردہ پنجاب ، سندھ ، کے پی کے اور بلوچستان  کی صوبائی اسمبلیوں  کے اراکین  کے لئے پارلیمانی طریقہ کار  پر ٹریننگ /اورینٹیشن میں بطور  ریسورس  پرسن بھی  فرائض  سرانجام دیئے ۔ آپ یوایس  اے ، یوکے ، سپین ، کینیڈا، بھارت ،تھائی لینڈ ،فلپائن ، نیوزی لینڈ ،آسڑیلیا ، ناروے ،گرینڈٹرکس  اینڈ کیکوز آئی لینڈ ، دبئی اور سعودی عرب  کادورہ کرچکے ہیں ۔

ایڈریس : 84۔بی ، جی او آر۔ii ،بہاول پور ہاؤس ، لاہور

فون آفس :۔+92-42-992003332,+92-42-99200335-49(Ext. 157) 

موبائل نمبر :0300-4407510

 

جناب عارف شاہین ۔ایڈیشنل سیکرٹری

جناب عارف شاہین 25 اکتوبر 1967 کو پیدا ہوئے ۔ آپ کی تعلیمی استعداد لاء گریجوایٹ ہے ۔1996 سے پنجاب اسمبلی میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ آپ نے بطور پروٹوکول آفیسر ، پی آر او ، آفیسر املاک ، مدیر مباحثات ، لاء آفیسر ، اسسٹنٹ سیکرٹری (پی اے سی ،لیجس ، کمیٹیز )سٹاف آفیسربرائے جناب سپیکر ، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن )خدمات سرانجام دیں اور اب بطور ایڈیشنل سیکرٹری (قانون سازی و سوالات ) فرائض انجام دے رہے ہیں ۔آپ نے پارلیمانی /قانون سازی امور پر منعقدہ  متعدد قومی  اور بین الاقوامی  ورکشاپس اور کانفرنسوںمیں شرکت کی ہے ۔ آپ ٹریننگ کورسز کے لئے یوکے ، کینیڈااور یوایس اے کا سفر  کرچکے ہیں ۔ 2016 میں آپ نےیونیورسٹی آف کوئنز لینڈ برسبین ، آسٹریلیا میں منعقدہ آسٹریلیا  ایوارڈ پاکستان (آسٹریلین گورنمنٹ )کی طرف سے منعقدہ کورس برائے  ’’Effective and Efficient Management of Parliamentary Committees‘‘ میں شرکت کےلئے آسٹریلیا کا دورہ کیا ۔

ایڈریس : فلیٹ نمبر 107، خوشنما فلیٹس ، جی او آر۔IV ماڈل ٹاؤن لاہور
فون :
  042-99200321(Off);042-99230959(Res);0322-4458825

 

جناب خالد محمود ۔ڈپٹی  سیکرٹری (قانون سازی )

     جناب خالد محمود  ایم اے (انگریزی )،ایم اے (اردو)اور ایل ایل بی  کی ڈگری کے حامل ہیں ۔ آپ  اسمبلی سیکریٹریٹ  کے مختلف  شعبوں  میں گزشتہ تین دہائیوں  سے کام کرنے  کا وسیع تجربہ  رکھتے ہیں ۔ آپ پنجاب اسمبلی  کے شعبہ  قانون سازی  میں سال 2002 سے خدمات سرانجام  دے رہے ہیں اور اس وقت 16 جولائی 2013 سے  بطور ڈپٹی سیکرٹری (قانون سازی )فرائض  سرانجام  دے رہے ہیں ۔ آپ کو بائیو گرافی  آف ممبرز (2005)دی پنجاب پارلیمنٹیرینز (2007)، ہینڈ بک فار ممبر ز (2008) بائیو گرافی  آف ممبرز (2010)اور ہینڈ بک فار ممبرز 2017 سمیت  اسمبلی سیکریٹریٹ  کی متعدد  تحقیقی  مطبوعات  کی تالیف  کا اعزاز حاصل ہے ۔آپ ’’ٹریسنگ دی ہسٹری  آف دی پنجاب  پراونشل  اسمبلی ‘‘ کے عنوان سے 2009 میں کامن  ویلتھ پارلیمنٹرینز ایسوسی ایشن  جرنل (دی پارلیمنٹرینز) (لند ن یوکے سے  شائع ہوا )میں چھپنے والے آرٹیکل  کے مصنف  بھی ہیں ۔ ایڈیٹوریل  بورڈ کے ایک مستعد اور مستقل رکن ہونے کے ناطے  آپ پنجاب  اسمبلی کی سرکاری ویب سائٹwww.punjablaws.gov.pk کو اپ ڈیٹ  کرنے  کے ذمہ دار ہیں جہاں  پنجاب میں نافذالعمل  تمام قوانین شائع کیے جاتے ہیں ۔آپ نے  متعدد ورک شاپس ، سیمینارز اور کانفرنسز  میں شرکت کی  ہے جس نے آپ کی ملازمت  کے تجربہ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ۔ آپ نے متعدد  ٹریننگ کورسز بشمول لیجسلیٹو  ریسرچ ٹریننگ  جس کا انعقاد PLPS-USAID(Islamabad 2006) نے کیا ، لیجسلیٹو  ڈرافٹنگ  فار سوشل  چیلنج  جس کا اہتمام PLPS-USAID(Islamabad 2006)  نے کیا ، ورکشاپ برائے  قواعد انضباط کار جس کا انتظام PIPS نے کیا  اور پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس (MPDD) مکمل کیے ۔ آپ نے مارچ 2016 میں اسلام آباد  میں Harmonization of Rules of Procedure پر منعقد  ہونے والی کانفرنس  میں بطور  Presenter  شرکت کی ہے ۔

آپ کے بین الاقوامی  تجربے  نے آپ کے کیرئیر کی ڈویلپمنٹ  میں اہم  کردار ادا کیا ہے ۔ آپ نے مارچ 2014 میں ویسٹ منسٹر  فاؤنڈیشن  فار ڈیموکریسی ، یوکے ، کی دعوت  پر یوکے کا سٹڈی ٹور کیا ۔ آپ نے آسٹریلین   حکومت کی جانب سے  منعقدہ’’Effective and Efficient management of Parliamentary Committees‘‘ کے موضوع پر  کورس  بھی کیا  جس کا اکتوبر ۔ نومبر 2014 میں یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ ،برسبین ، آسٹریلیا  نے اہتمام کیا تھا ۔

ایڈریس : 389۔A1، جوہر ٹاؤن ،لاہور 

فون آفس :۔+92-42-99200323 

موبائل نمبر :0300-4119166

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات