سپیکر کا پیغام پرنٹ کریں

میں آپ  کو صوبائی اسمبلی پنجاب   جو پاکستان  کی سب سے بڑی  صوبائی مقننہ ہے کی آفیشل ویب سائٹ  وزٹ کرنے  پر خوش آمدید  کہتا ہوں  ۔ یہ امر میرے لیے باعث فخر ہے کہ بیس (20) سال  پہلے میرے  گزشتہ  دور بطور سپیکر  میں صوبائی اسمبلی پنجاب  کی اولین  ویب سائٹ  کا اجرا کیا گیا ۔ یہ صوبائی اسمبلی پنجاب  اور درج ذیل  سیکشنز  کے  لئے استعمال  کرنے  والوں کے لئے  فوری  مفید ، تاریخی  اور گرانقدر  معلومات  حاصل کرنے کا شاندار ذریعہ ہے :

 

(اے)   یہ اسمبلی  اور اس کی کمیٹیوں  کے کام کرنے  کے طریق کار  کی عکاس ہے اور اجلاسوں (بشمول ایجنڈا ، کارروائی کا خلاصہ ، لفظ بہ لفظ مباحث ، سوالات  کی فہرست ، منظور شدہ  قراردادوں ، مسودات قانون وغیرہ )تازہ ترین  نوٹیفکیشنز ، مطبوعات ،جامع  سرچ  کی سہولت  کے ساتھ اراکین  کی ڈائریکٹری  اور بائیوگرافی ،قواعد  انضباط کار ، سیکریٹریٹ  کے بارے میں معلومات  ، پریس  ریلیزز ، ٹینڈرز، روزگار  کے مواقع  اور دیگر بہت  سے امور  کے بارے میں  تازہ ترین  معلومات  فراہم کرتی ہے ۔

 

(بی )      اس میں پارلیمانی دستاویزات اور سیکریٹریٹ  ہذا کے  بارے میں الگ لنک (www.punjablaws.gov.com)موجود ہے جس میں صوبہ میں 1860 سے لیکر  اب تک کے جملہ اطلاق پذیر قوانین موجود  ہیں ۔ ان قوانین  تک جامع  سرچ کی سہولت کے ساتھ  مختلف  طریقوں سے رسائی  حاصل  کی جاسکتی ہے ۔

(سی )     اس میں قواعد  انضبا ط کار ، پارلیمنٹیرینز کے لئے ہینڈ بک ، پنجاب  اسمبلی کے فیصلہ جات  اور اسمبلی کے مختلف  ادوار  کے اراکین  سے متعلق  بائیوگرافی  جیسی اہم معلومات  کا اہتمام ہے ۔

 (ڈی)    یہ ویب سائٹ اسمبلی کے اجلاسوں  کی براہ راست  آڈیو /وڈیو کارروائیاں  نشرکرتی ہے اور اس پر وسیع  آرکائیو  بھی دستیاب ہے ۔ مزید برآں 2003 سے اجلاسوں  کی تمام نشستوں  کی آڈیو/وڈیو سٹریم  کی آرکائیو  بھی اس ویب سائٹ  پر دستیاب ہے ۔ آپ اسمبلی کے اراکین  اور سیکریٹریٹ  سے بذریعہ ای ۔میل  رابطہ بھی کرسکتے ہیں ۔

 (ای )     اس میں موجود اسمبلی کی عمارت  کا ورچوئل ٹور، آپ  کے دورے کو یادگار  بنادے گا ۔بڑی  اور مختلف  حصوں میں بٹی  ہونے کے باوجودآپ اس  ویب سائٹ  کو بڑی آسانی  سےsurf کرسکتے ہیں ۔آپ سرچ آپشن کے ساتھ فوراً  معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔

 (ایف )  ویب سائٹ  موبائل فون  پر بھی چل سکتی ہے اور ہاتھ میں پکڑی  جانے والی مختلف سائز  اور ریزولوشن  کی چھوٹی سکرینوں والی  ڈیوائسز  پر بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔ٹیکسٹ ، امیج اور مینو کا سائز  یوزر  کے سکرین  سائز کے مطابق  خود بخود  ہی ایڈجسٹ  ہوجاتا  ہے ۔

 (جی )     غرض کہ یہ سائٹ  ٹیکنالوجی  کا ایک ایسا دروازہ  ہے جو ہمارے ادارے  اس کی دستاویزات اور تحقیقی ذرائع   کے بارے میں کسی بھی قسم  کی معلومات  کے حصول  کے لئے ہمیشہ  کھلارہے گا۔ہرممکن حدتک شفافیت،  پارلیمانی  ماہرین  اور سول سوسائٹی  کے مابین  براہ راست  رابطے کو یقینی  بنائے گا اور پارلیمانی سرگرمیوں  کے بارے  ہرخاص وعام  کو آگاہ رکھے گا ۔

مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ نئی ویب سائٹ  تیار ہوچکی  ہے اور امید ہے کہ رسمی طور پر جلد لانچ کردی جائے گی ۔مجھے یقین ہے کہ نئی کاوش  مزید یوزر  فرینڈلی ہوگی اور موبائل  پر بھی چلائی جاسکے گی ۔

محمد سبطین خان

 سپیکر
صوبائی اسمبلی پنجاب

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات