پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

27 جون 2013ء

Mr. Speaker Press Release 27-06-2013

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 27 جون 2013

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہاہے کہ گذشتہ اسمبلی کی کارکردگی قابل فخر ہے۔اسمبلی نے 134قوانین پاس کر کے ریکارڈ قانون سازی کی ہے امید ہے کہ آئیندہ بھی عوام کی فلاح کے لیے زیادہ سے زیادہ قانون سازی کی جائے گی۔ اراکین اسمبلی کے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہونا چاہیئے۔ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں انرجی کرائسز پر جلد قابو پا لیا جائے گا ۔بجٹ ایک اہم دستاویز ہوتا ہے۔ گذشتہ اسمبلی نے پری بجٹ بحث کا آغاز کیا اس سے حکومت کو عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں پلڈیٹ(Paksistan Institute of Legislative Development and Transparancy) کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں"اسمبلی کی 5سالہ کارکردگی کا جائزہ" کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی کو عوام کے مینڈیٹ پر پورا اترنے کے لئے عوامی مفاد سے متعلق قانون سازی کر نی چاہیے ۔ تمام اراکین کو یکسا ں حقوق حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے ساتھ بیٹھ کر طے کریں گے کہ وقفہ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر نہ لیا جائے۔جمہوریت کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔حکومت اور اپوزیشن دونوں کو جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمیٹیوں کو اسمبلی بزنس سپرد کرتی ہے ۔سابقہ اسمبلی میں بھی اسمبلی نے جو بزنس کمیٹیوں کے سپرد کیا اس پر انہوں نے کارروائی کی ۔جمہوریت دوسرے کی بات سننے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے۔اس لیے ہمیں جائز تنقید کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور اچھی پالیسیوں کی تعریف کی جانی چاہیے انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی نے عوامی مسائل پر توجہ نہ دی توترقی نہیں کر پائیں گے۔ امید ہے کہ حکومت صحت ، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کو جلد مکمل کروانے کی کوشش کریں گے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات