Press Release Details

Print

20th February 2018

Press Release of Mr. Speaker of dated 20-02-2018

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/18/06

لاہور۔(پریس ریلیز) 20فروری 2018

 

سی پیک کی تکمیل سے غربت کا خاتمہ ہو گا اور ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گا۔ ضرب عضب سے دہشت گردی کا کافی حدتک خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں، اتنے ترقیاتی کام پہلے کبھی بھی نہیں ہوئے۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں

 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پھول نگر و گردونواح میں سیوریج کی لائنوں کی صفائی ستھرائی کے لیے میونسپل کمیٹی پھولنگر کو اڑھائی کروڑروپے مالیت کی 2گاڑیاں فراہم کر کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پھول نگرکو پھولو ں کی طرح بنا نا میرا مشن ہے۔ سپیکر نے کہا کہ سی پیک قدرت کی بہترین نعمت ہے۔ جس کی کامیابی کے لیے ہماری حکومت دن رات محنت کر رہی ہے۔ اس سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہونگے ۔ لوگوں کو روزگار ملے گا اور انرجی کرائسسز سے نجات مل جائے گی۔ ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے حکومت اپنی تمام تر صلا حیتیں برو ئے کار لا رہی ہے۔ صحت کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبے بھر کے تمام ہسپتالوں کے ہنگامی دورے کر رہے ہیں۔جس سے عوام کوریلیف حاصل ہو گا۔ ضرب عضب سے دہشت گردی کا کافی حدتک خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ صاف پانی کے منصوبے بھیپایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر سپیکر نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر موجود اے سی پتوکی، ٹی ایم او اور دیگر افسران کو احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ فی الفور مسائل حل کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے اہل علاقہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی گلی محلے میں سولنگ ، نالیوں کا کام رہتا ہے توبتائیں جنہیں فی الفور بنوایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں، اتنے ترقیاتی کام پہلے کبھی بھی نہیں ہوئے۔ ہماری شناخت ترقیاتی کاموں سے ہے۔ میرے دروازے عوام کے لیے دن رات کھلے ہیں۔

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607