Press Release Details

Print

31st January 2018

Press Release of Mr. Speaker of dated 31-01-2018

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/18/Not issuesّّّ

لاہور۔(پریس ریلیز) 31جنوری2018                   

پاکستان میں تعلیمی انقلاب مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے ۔حکومت دن رات اس مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔

مفکرپاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی سوچ اور فکر کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کاتقریب تقسیم انعامات نجف آئیڈیل ہائی سکول سسٹم سے الحمرا ہال میں خطاب

   

         سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیمی انقلاب مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے ۔حکومت دن رات اس مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔ مفکرپاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی سوچ اور فکر کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔ ایک آزاد اورخود مختار ریاست کا تصور پیش کرنا ان کا قوم پہ احسان ہے۔سی پیک منصوبہ ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ، یہ پاکستان اور دیگر ایشائی ممالک کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ایسے انقلابی معاشی منصوبوں سے اجالوں کا سفر شروع ہو چکا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار پوزیشن ہولڈر طلبہ کو دنیا بھر کے دورے کروائے، انہیں لاکھوں لیپ ٹاپ اور اربوں روپے مالیت کے وظائف دیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجف آئیڈیل ہائی سکول سسٹم کی تقریب تقسیم انعامات سے الحمرا ہال میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، محنت کی ضرورت ہے۔ بچوں کو تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔ ہمارے زمانہ تعلیم کی نسبت آج کے طالب علم کو بہترمواقع اور سہولیات میسر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پسماندگی ، غربت اور ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کوشش کرنی چاہیے ۔ رانامحمد اقبال خاں نے کہا کہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعلیم ، تمام بچوں کے لیے اہم ہے ، چاہے ان کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو۔آج ترقی یافتہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی جانی پہچانی جاتی ہیں۔ حکومت پنجاب ہونہار اور نمایاں پوز یشنزحاصل کرنے والے طلباء کی وظائف اور نقد انعامات سے بھرپورحوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ تعلیم ، کسی بھی معاشرے کے لیے روح کی حیثیت رکھتی ہے ۔ سپیکر نے کہا کہ بین الاقوامی معیارکی تعلیم کی فراہمی کے خواب کووزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ حکومت کی تعلیم دوست پالیسیاں محترم وزیر اعلیٰ کی علم سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے جدید تعلیم سے روشناس کرانے کے لیے میرٹ پر آنے والے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ اور سولر سسٹم تقسیم کیے۔ حکومتی تعلیمی ادارے اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے مل کر ملک کی ترقی میں یکساں کردار ادا کریں۔ مشترکہ کوششوں سے ہم تعلیمی سہولتوں سے محروم بچوں کوبھی زیور تعلیم سے آراستہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ ہم اتفاق و اتحاد سے ملک سے دہشت گردی ، بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کے لیے جہدو جہد جاری رکھیں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے اور اسے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔آمین! آخر میں ہونہار طلبہ اور بہترین کارکردگی والے اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

042-99200310 04299204750,

0300-4284607