Press Release Details

Print

31st May 2016

Press Release of Mr. Speaker 31-05-16

صوبائی اسمبلی پنجاب

 PAP/PRO/SPEAKER/16/28

لاہور (پریس ریلیز)31 مئی 2016

 پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری ریاست بنانے کے لیے ، بچوں کو تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔ رائے ممتاز حسین بابر ،سیکرٹری پنجاب اسمبلی

   

     تعلیم آج کے دور کی اہم ضرورت ہے‘ اس کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔ ہم سب کوذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر پاکستان کی خوشحالی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارسنیئرسیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز سکاؤٹس کے طلباء کی وفد کو پنجاب اسمبلی آمد پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیو شنز کے 35رکن سکاؤٹس کے وفد نے یونیک گروپ کے پبلک ریلیشنز مینجر ثناء اللہ ثانی اور یونیک گروپ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر فریحہ ارشد کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا ۔اسمبلی پہنچنے پر سکاؤٹس کو بریفنگ دی گئی۔انہوں نے پنجاب اسمبلی کاایوان اور لائبریری بھی دیکھی۔طلباء نے پنجاب اسمبلی اور صوبائی محکمہ جات سے متعلق متعدد سوالات بھی کئے جن کے سنیئر سیکرٹری نے تسلی بخش جوابات دیے ۔اس موقع پر رائے ممتاز حسین بابر نے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری ریاست بنانے کے لیے ، بچوں کو تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔ تعلیم کسی معاشرے کے لیے روح کی حیثیت رکھتی ہے ۔ سینئر سیکرٹری نے کہا کہ آج ترقی یافتہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی جانی پہچانی جاتی ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607