Press Release Details

Print

20th July 2016

Press Release of Mr. Speaker 20-07-2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/31

لاہور۔(پریس ریلیز) 20جولائی 2016

           

کشمیر کی تحریک آزادی اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرار دادوں پر عمل نہ کرنے اور اس پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کا نتیجہ ہے۔ بندوق کی نوک پر کشمیر ی عوام کے حق خودار ادیت کی جائز جدو جہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔سپیکر رانا محمد اقبال خاں

 

          سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہاہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں کا قتل عام انتہائی قا بل مذمت ہے ۔ بندوق کی نوک پر کشمیر ی عوام کے حق خودار ادیت کی جائز جدو جہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔ بھارت کی جانب سے غاصبانہ قبضہ کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی صریحاََ خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف آج پنجاب اسمبلی میں بازووں پر کالی پٹیاں باندھ کر یوم سیاہ منایا گیا۔ بعداز نماز ظہر پنجاب اسمبلی میں شہداء کشمیر کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اورکشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ، سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر ، سپیشل سیکرٹری حافظ محمد شیفق، سٹاف آفیسر عارف شاہین اور دیگر اسمبلی ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ یہ تحریک آزادی اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں پر عمل نہ کرنے اور اس پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کا نتیجہ ہے۔ پاکستان تحریک آزادی کشمیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل تک ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیر ی بھائیوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارتی حکومت گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی ۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہو گی۔

(عبدالقہار راشد (

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-992004750

موبائل نمبر0300-4284607