Press Release Details

Print

16th August 2016

Press Release of Mr. Speaker 16-08-2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/37

لاہور۔(پریس ریلیز) 16اگست 2016

 

     سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں سے صدر پاک آسٹریلیا فرینڈ شپ فورم ارشد نسیم بٹ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے چیمبرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل ،اداروں کی مضبوطی ،پارلیمنٹ کی بالادستی میڈیا کی آزادی کے علاوہ ذاتی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ سپیکر نے وفد کو جہالت، پسماندگی،غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت ،تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے حکومت پنجاب کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستانی قوم نے جمہوریت کی بحالی کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملک میں مضبوط جمہوری نظام کے قیام کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ ر انا محمد اقبال خاں نے کہا کہ لائیو سٹاک، تعلیم، صحت اور تجارتی شعبہ میں پاکستان اور آسٹریلیا کو ایک دوسرے کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سر فہرست ہے ۔ سول سوسائٹی، سیاستدان، میڈیا اور تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔ صدر ارشد نسیم بٹ نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کو تجارتی شعبہ میں ایک دوسرے سے تعاون بڑھانا چاہیے ۔ ملاقات میں سماجی رہنما شاہد قادر بھی موجود تھے۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607