باب نمبر 14: آئین میں مذکور قراردادیں

باب14

 

 

 

 

دستور میں مذکور قراردادیں

 

     127۔ [1]]دستور کے تحت قراردادیں[ [2]](1) کوئی رکن دستور کے آرٹیکل 128کی ضمن (2)کے پیرا (اے)،یا آرٹیکل 144کی ضمن (1)، یا آرٹیکل 147کے جملہ شرطیہ  ،یا آرٹیکل 212 کی ضمن (2)کے جملہ شرطیہ،  یا آرٹیکل 232کی ضمن (1)کے پہلے جملہ شرطیہ  کے تحت قرارداد  پیش کرنے کی اجازت  حاصل کرنے  کےلئے تحریک  پیش  کرنے کا تحریری  نوٹس دے سکتاہے۔[

(2)  سیکرٹری، تحریک کو، مذکورہ نوٹس کی تاریخ سے سات یوم بعد، پہلے یوم کار کو فہرست کارروائی میں درج کرے گا۔

[3] ](3) جونہی  ذیلی قاعدہ (2)میں  محولہ  تحریک  پیش کردی جائے ، سپیکر اس کو اسمبلی میں ووٹ  کے لئے پیش کرے گا  جس کا فیصلہ حاضر  اور ووٹ  ڈالنے والے اراکین  کے اکثریتی ووٹ سے کیاجائے گا اور اگر  اجازت  حاصل ہو جاتی ہے  تو سپیکر محرک کو قرارداد  پیش کرنے  کا کہے گا ۔[

(4) کسی قرار داد کے پیش کر دئیے جانے کے بعد ، جہاں تک ممکن ہو، اسے باب 13 کے قواعد کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

(5) اگر دستور کے آرٹیکل 128 کی ضمن (2)کی ذیلی ضمن (اے)کے تحت قرار داد منظور ہو جائے تو سیکرٹری اسے گزٹ میں شائع کرائے گا۔

(6) اگر دستور کے آرٹیکل 144 کی ضمن(1)،یا آرٹیکل 212 کی ضمن(2)کے جملہ شرطیہ کے تحت قرار داد منظور ہو جائے تو سیکرٹری اسے قومی اسمبلی اور سینٹ کو بھیج دے گا۔

][4](7)  اگر  دستور کے آرٹیکل  147،کے جملہ شرطیہ  کے تحت قرارداد منظور ہوجائے  تو سیکرٹری  حکومت کواس کے بارے میں مطلع  کرے گا۔

(8)  اگردستور کے آرٹیکل 232 کی ضمن (1)کے پہلے جملہ شرطیہ  کے تحت قرارداد منظورہوجائےتو  سیکرٹری  وفاقی حکومت  کواس کے بارے میں مطلع  کرے گا۔[

 

 



[1] بذریعہ نوٹیفکیشن نمبرPAP/Legis-1(27)/08/397،ہیڈنگ ’’آرڈیننسوں  کی نا  منظوری، پارلیمنٹ اور انتظامی عدالتوں کی جانب سے قانون وضع کرنے سے متعلق قراردادیں‘‘ کی جگہ تبدیل کی گئی ۔ پنجاب گزٹ(غیر معمولی )مورخہ 12 مئی 2011کےصفحات38765-69ملاحظہ فرمائیں۔

[2]  بذریعہ ایضًا، تبدیل کیا گیا۔

[3]  بذریعہ نوٹیفیکیشن  نمبرPAP/Legis-1(28)/2018/2379،شائع شدہ پنجاب گزٹ(غیر معمولی)،مورخہ 11نومبر2020،صفحات3109 تا3112، درج ذیل کی بجائےتبدیل کیا گیا:

(3) جونہی ذیلی قاعدہ (2)میں محولہ تحریک پیش کر دی جائے، سپیکر ایسے اراکین کو اپنی اپنی نشستوں پر کھڑا ہونے کو کہے گا جو اجازت دئیے جانے کے حق میں ہوں، اور اگر اسمبلی کے کل اراکین کی ایک چوتھائی سے کم تعداد اپنی اپنی نشستوں پر کھڑی ہو، تو وہ اس امر کا اعلان کر دے گا کہ اسمبلی نے رکن کو اجازت نہیں دی، اور اگر اس طرح سے کھڑے ہونے والے اراکین کی تعداد مذکورہ تعداد سے کم نہ ہو تو وہ رکن کو قرارداد پیش کرنے کے لئے کہے گا۔‘

[4] بذریعہ نوٹیفیکشن  نمبر PAP/Legis-1(27)/08/397، تبدیل کیے گئے۔ پنجاب گزٹ(غیرمعمولی)مورخہ 12مئی 2011،صفحات69 38765- ملاحظہ فرمائیں۔

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات